شارجہ: (ویب ڈیسک) دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
شارجہ میں ہونیوالی پاک افغان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے جشارجہ: (ویب ڈیسک)بکہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، عماد وسیم، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں افغانستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔






































