Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئین کو چیلنج درپیش، سپریم کورٹ کو شکست دینے کی کوشش ہو رہی ہے، پی ٹی آئی

    By Khabrain Newsمارچ 30, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اس وقت آئین کو ایک چیلنج درپیش ہے، سپریم کورٹ کو شکست دینے کی کوشش ہو رہی ہے، ہم امید لگائے بیٹھے ہیں کہ آئین کی فتح ہوگی۔
    وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے سینئر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ کی طرف لگی ہوئی ہیں، سب منتظر ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ فیصلہ کیا آتا ہے، یہ تاریخ کیلئے ایک اہم دن ثابت ہوسکتا ہے، ہم امید لگائے بیٹھے ہیں کہ آئین کی فتح ہوگی۔
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمہوری قدروں کو مضبوط کرنے کا واحد راستہ عوام کی رائے بذریعہ انتخابات ہے، عوام دیکھ رہے ہیں، الیکشن کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششیں جاری ہیں، سپریم کورٹ کے اختیارات بڑھا تو سکتے ہیں محدود نہیں کرسکتے، ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، توقع سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ سے ہے۔
    رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے آئین کو ایک چیلنج درپیش ہوگیا ہے، آج سپریم کورٹ کو شکست دینے کی کوشش ہو رہی ہے، آئین 90 دن بعد کوئی حکومت قبول نہیں کرتا، ملک کو اس وقت ظلم اور جبر کے ساتھ چلایا جا رہا ہے، مجسٹریٹ سے لے کر سپریم کورٹ کے ججز تک پریشر ڈالا جا رہا ہے۔
    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، عدالتوں کے احکامات کو ردی کی ٹوکری کی طرح اڑایا جا رہا ہے، موجودہ حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، ہم اب بھی امن کے راستے پر ہیں، موجودہ حکومت عدالتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے۔
    تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ کئی بار کہتا رہا ہوں آئین خطرے میں ہے، آئین سب کیلئے مقدم ہے، تحریک انصاف آئین کے دفاع کیلئے کھڑی ہے، ہم حکومت کے اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہمارے لیے سپریم کورٹ کے تمام ججز قابل احترام ہیں، سپریم کورٹ کے ججز پر دباؤ آئینی نظام اور قومی سلامتی پر حملہ ہے۔
    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ بحران سے نکالنے کا واحد راستہ آئین کے ذریعے ہے، تمام عوام کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تاکہ وہ آئین کا دفاع کرے، پی ڈی ایم حکومت کا قیام سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہی عمل میں آیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے

      پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.