تازہ تر ین

کراچی : گتا فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی: (ویب ڈیسک) نیو کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن کی گتے کی فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
نیو کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن کے سیکٹر 16 بی میں گتا فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 فائر ٹینڈر فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ، فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم فی الحال آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری کے نچلے حصے میں اس وقت بھی آگ لگی ہوئی ہے ، آگ سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر موجود ہے ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain