تازہ تر ین

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر غور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے شہباز شریف سے کچھ دیر قبل وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں عسکری قیادت نے وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جب کہ موجودہ صورتحال پر غور بھی کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شہباز شریف کو سرحدی صورتحال سمیت دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر آگاہ کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain