Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چکالہ کنٹونمنٹس بورڈز کے ملازم نے اپنے ہی افسر کے خلاف مبینہ کرپشن کی درخواست دے دی
    • گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم نعمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹسمحدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • محکمہ جنگلات کوباضابطہ فورس کا درجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع
    • بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم
    • حکومت سندھ کے 20 زیرتربیت افسران کا پیف کا دورہ
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ منصوبے کا دورہ
    • نمل میں 580واں یومِ ہنگول منایا گیا
    • سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار فتح جنگ چو ان ایکشن، گراں فروشوں کی دوڑیں
    • میٹرک دوسرا سالانہ امتحان شفافیت، میرٹ اور امتحانی قواعد پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری
    • ڈسٹرکٹ بارمری کی اپیل پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی
    • تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی بارے آگاہی کا سلسلہ جاری
    • گوجر خان سہولت بازار کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ
    • لاہور سے شادی پر آئی 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا ملزم گرفتار
    • انہار افسران کی سر پرستی پانی چوری عروج پر ٹیل کے کسان رل گئی
    • جاتلی پولیس کی کارروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • جاتلی پولیس کی کارروائی 12 سالہ بچے سے زیادتیکی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
    • حویلیاںسے چکوال آنیوالی خاتون بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ
    • گوجرخان کا معروف تجارتی مرکز کھوکھا بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی، عمران خان کا کل سے ریلیاں نکالنے کا اعلان

    By Khabrain Newsمئی 5, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل سے ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔
    ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کل لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں ریلیاں نکالیں گے، لاہور میں ریلی کی قیادت میں خود کروں گا، پورے ملک میں عوام ساڑھے 5 سے ساڑھے 6 کے درمیان باہر نکل کر اپنی یوسیز میں چیف جسٹس کیساتھ اظہاریکجہتی کریں۔
    عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ یہ ایک فیصلہ کن وقت ہے آپ کو نکلنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کےمطابق 14 مئی کو انتخاب ہونا ہے، حکومت عدالت کے فیصلے کو نہیں مان رہی، انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ماننا، جس ملک میں حکومت عدالت کا فیصلہ نہ مانے وہاں بنیادی حقوق ختم ہو جاتے ہیں۔
    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ وقت ہے سب کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، آئین کو بچانا ہے،عوام باہر نکل کر پیغام دے کہ قوم چیف جسٹس کیساتھ کھڑی ہے، ہم نے ان کو پیغام دینا ہے کہ قوم کدھرکھڑی ہے۔
    عمران خان نے کہا کہ یہ مجھے بار بار طنز کرتے تھے اگر الیکشن چاہتے ہو تو اسمبلیاں تحلیل کر دو، اب آئین کی دھجیاں اڑانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، ہم صرف عدلیہ کی جانب دیکھ رہے ہیں، ہر روز ہمارے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، ہمارا جینا مرنا اسی ملک میں ہے، ہم ملک چھوڑ کر جانے والے لوگ نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی مافیاز کے ساتھ ہے، آخری گیند تک لڑنا ہے، کبھی پیسوں، کبھی بجٹ، کبھی آئی ایم ایف کے بہانے لگا رہے ہیں، آئین کے اندر واضح ہے 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں، نگران حکومتوں کی مدت ختم ہو چکی ہے، ہماری حکومت میں مہنگائی 12 اعشاریہ 5 فیصد تھی، آج پاکستان میں مہنگائی 36.5 فیصد ہے۔
    عمران خان نے کہا کہ میں بار بار کہتا رہا یہ لوگ ملک نہیں سنبھال سکتے، آج تنخواہ دار طبقہ رُل گیا ہے، اسی لیے یہ الیکشن نہیں کروا رہے، انہوں نے کہا کہ یہ حکومت جنرل باجوہ کا تحفہ ہے، جنرل باجوہ ہماری حکومت گرا کر ان کو لائے، جب ہماری حکومت گرائی تو ریکارڈ زرمبادلہ پاکستان آرہا تھا۔
    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک سال کے اندر ایکسپورٹ میں کمی ہو گئی، مجھے اگر یہ اکتوبر تک اپنا کوئی معاشی پلان بتا دیں تو ماننے کو تیار ہوں، ان کے پاس معیشت کو بہتر کرنے کا کوئی معاشی پلان نہیں ہے، ان کے پاس لندن پلان ہے، میرے خلاف مقدمات بناؤ اور جیل میں ڈالو، ان کی کوشش ہے کسی طرح تحریک انصاف کرش ہو جائے، یہ الیکشن تب کرائیں گے جب یہ سمجھیں گے پی ٹی آئی کمزور ہو گئی۔
    عمران خان نے کہا کہ میں ابھی بھی کہتا ہوں الیکشن کرا لو ملک بحران سے نکل جائے گا، سپریم کورٹ کے 15 ججز نے بھی یہی کہا 90 روز میں الیکشن ہونے ہیں، مذاکرات میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد الیکشن کرا لیں، ان کی نیت خراب ہے یہ صرف وقت لینا چاہتے ہیں۔
    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک سال سے کہہ رہے ہیں آئی ایم ایف معاہدہ ہونا ہے، کیا اکتوبر میں یہ کوئی کارنامہ کردیں گے تو ان کی مقبولیت بڑھ جائے گی؟ عدالت کے کہنے پر ہم مذاکرات میں بیٹھے، ہم نے کہا اگر آپ سنجیدہ ہیں تو 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں ختم کر کے اکٹھے الیکشن کرا دیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.