Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • عاطف بٹ نے مسلسل تیسری بار CEO ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
    • پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا
    • اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
    • تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
    • ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کو انگلینڈ سے شکست پاکستان کیلئے اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ
    • بابر اعظم زخمی،انگلینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر،سلمان علی آغا قیادت کریں گے
    • پاکستان 2026 میں دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل
    • نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، راولپنڈی میں پیش رفت
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • عمران خان کے علاج کے فیصلے پر خوش، ججز کا شکریہ: علیمہ خان
    • وجاہت حسین نے ’’مٹی دے باؤے‘‘ کے ٹیزر کی جھلک دے کر مداحوں میں جوش بڑھا دیا
    • میکس نہ تو جعلی انگوٹھے لگا کر جیل جاتا ہےنہ عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے فرار ہوتاہے :شاہد آفریدی کا معید پیرزادہ کو کرارا جواب
    • رمضان 2027 ،سعودی عرب میں پہلا روزہ 8 فروری کو ہونے کا امکان
    • انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ
    • بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مخالفین جہاں جلسے کررہے ہیں، وہیں نواز شریف کے منصوبے نظر آ رہے ہیں، مریم نواز

    By Khabrain Newsجنوری 26, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بورے والا: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین جہاں بھی جلسے کررہے ہیں، وہیں نواز شریف کے منصوبے نظر آ رہے ہیں۔

    عام انتخابات کے سلسلے میں عوامی  جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ یہاں نوجوانوں کو بڑی تعداد میں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ میں سب کو سلام پیش کرتی ہوں،  بہت تکلیف ہوتی ہے جب کسی بے روزگار نوجوان کو ہاتھ اٹھاتے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ شیر کو ووٹ دیں گے تو ن لیگ کامیاب ہوکر دن رات آپ کی خدمت کرے گی۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں اگر کوئی ایسا لیڈر ہے، جسے عوام کی فکر ہے، جسے مہنگائی کم کرنے کی فکر ہے، بجلی کے بل کم کرنے، گیس کی فراہمی، روٹی، آٹا، چینی، سڑکوں، اسپتالوں اور تعلیم کی فراہمی کی فکر ہے تو وہ نواز شریف ہے۔ نواز شریف اگر 3 سال میں 22 گھنٹے ہونے والی لوڈ شیڈنگ کو ختم کر سکتے ہیں تو اس کے پیچھے اللہ کا فضل، ان کی محنت، آپ سے محبت  کارفرما ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب والوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے حقیقی معنوں میں یہاں کی دل سے خدمت کی ہے۔ بڑے بڑے لوگ یہاں آئے اور جنوبی پنجاب کے نام پر بے وقوف بنا کر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء ، 2017ء کے جنوبی پنجاب کا موازنہ کرلیں اور آج کی صورت حال دیکھ لیں  تو آپ کو فرق نظر آئے گا اور پتا چل جائے گا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے یہاں آپ کی خدمت کی ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملتان میں میٹرو بنی، اسی طرح لاہور میں اگر پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ  بنا تو ملتان میں بھی کڈنی اسپتال بنا۔ لاہور میں چلڈرن اسپتال بنا تو پھر ملتان میں بھی اسٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن اسپتال بنا۔ طبی ادارے، زرعی یونیورسٹیز بنائیں اور اب نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ آپ لوگ مسلم لیگ ن کو منتخب کریں تو وہاڑی میں میڈیکل کالج بنائیں گے۔

    لیگی رہنما نے کہا کہ  مسلم لیگ ن کا منشور کل جاری کردیا جائے گا۔ ہمارا منشور بالکل واضح ہے۔ ہر شہر کی ترقی، ہر گاؤں کی ترقی، کسانوں کی ترقی۔ ہم اسپتال، مفت دوائیں، طبی سہولیات، تعلیم مفت اور عام، تعلیمی اداروں کا قیام، ہر ڈسٹرکٹ میں دانش اسکول بنانا، موٹر وے کا جال بچھانا، بجلی کے بلوں کو کم کرنا، گیس فراہم کرنا، روٹی اور آٹا سستی کرنا، سبزی، گوشت دالیں  سستی کرنا، یہ سب ہماری ذمے داری ہے۔ یہی ہمارا منشور ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو کوئی گھر میں نہ بیٹھے بلکہ مسلم لیگ ن کے شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ملائے۔ جتنی زیادہ مہریں شیر پر لگیں گی، اتنی جلدی پاکستان ترقی کرے گا، یہ میرا وعدہ ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ مخالف جماعتیں پنجاب  میں آکر ووٹ مانگ رہی ہیں، لیکن انہیں  جلسہ کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے، وہ جلسوں میں ن لیگ اور نواز شریف پر تنقید کررہے ہیں اور جہاں پر بھی وہ مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہیں، وہیں دائیں بائیں انہیں ن لیگ ہی کے منصوبے نظر آتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔

      بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی

      پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.