تازہ تر ین

’نواز شریف سمجھ گئے ہیں‘، خواجہ سعد رفیق کی معنی خیز پوسٹ توجہ کا مرکز

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کے سوشل میڈیا پوسٹ نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

سابق وزیر ریلوے نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر احمد سلمان کی ایک نظم شیئر کی جس کے اشعار ظاہر کرتے ہیں کہ وہ کچھ نہ کہتے ہوئے بھی بہت کچھ کہہ گئے ۔

خواجہ سعد رفیق نے لکھا

“جو ہم پہ گزرے تھے رنج سارے

جو خود پہ گزرے تو لوگ سمجھے

جب اپنی اپنی محبتوں کے

ے عذاب جھیلے تو لوگ سمجھے

وہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے

مسافروں کو اٹھا دیا تھا

انہیں درختوں پہ اگلے موسم

جو پھل نہ اُترے تو لوگ سمجھے“

سعد رفیق نے اس ’ذومعنی‘ انتخاب کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں واضح کر دیا کہ یہ جس کے لیے ہے وہ سمجھ جائےگا۔

اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ، ’نوازشریف سمجھ گئے ہیں، بے شک آپ نے ان کا نام نہیں لیا ہے۔‘

جبکہ ایک اور صارف کا بھی یہی کہنا تھا، ’خواجہ صاحب یہ میاں صاحب کی بات ہو رہی ہے؟‘

ایک اور صارف نے ہمدردی کا اظہا کرتے ہوئے، ’آپ پڑھے لکھے انسان ہیں۔ مگر آپ کے ساتھ ہمیشہ زیادتی ہوتی ہے۔‘


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain