Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں: شہباز شریف
    • جوش انگلس انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف باقی ون ڈے میچز سے باہر
    • چکلالہ کینٹ انتظامییہ کی غفلت قبرستان بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی سے محروم
    • تحریک انصا ف کے ممکنہ لانگ ما رچ کے پیش نظر اٹک پل پر حالات غمگین
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرِ صدارت ریونیو عملہ، سرکل ریونیو افسران کا اجلاس
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ٹیکسلا، موضع جلالہ کے رہائشی کی زمین پر قبضہ مافیا کی غیر قانونی کاروائی
    • بہتر تجارتی روابط اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کا بنیادی محرک، عبد العلیم خان
    • چیئرمین سی ڈی اے کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
    • آسان ٹیکس سکیم’ایک ماہ میں 9806دکاندار شامل ہو چکے
    • پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
    • خبریں کی خبر پر ایکشن، گوجر خان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کا کام شروع
    • پولیو ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنے والے دو افراد گرفتار
    • BYD نے 10 ہزار گاڑیوں کے پاکستانی سڑکوں پر آنیکا اہم سنگ میل عبور کرلیا
    • پاکستان پوسٹ نے مختلف سروسز کے نرخوں پر نظرثانی کیلئے ٹیرف کی منظوری دیدی
    • عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدام
    • تحصیل آفس گوجر خان اس وقت رشوت کا گڑھ بن چکا ہے:راجہ اختر حسین
    • 16 موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ضرورت مند افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم
    • واہ کینٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
    • ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مرگی کی اہم وجوہات اور علاج ۔۔۔

    By Daily Khabrainمارچ 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Epilepsy
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دنیا بھر میں ہر سال 26 مارچ کو مرگی کا عالمی دن منایا گیا، اس دن کو ‘پرپل ڈے’ بھی کہا جاتا ہے، جسے مرگی کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لیے وقف کیا گیا ہے۔اس دن لوگ جامنی رنگ کا لباس پہنتے یا لاوینڈر ربن کا استعمال کرتے ہیں اور مرگی کے مرض میں مبتلا افراد کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔
    ”لاوینڈر“ پودے کو مرگی کے بارے میں شعور کا رنگ قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہ مرگی میں مبتلا افراد کے ‘الگ تھلگ رہنے’ اور ان کی ‘تنہائی’ کے غالب احساس کی نمائندگی کرتا ہے۔
    یہ دن پہلی بار 2008 ءمیں منایا گیا جب کینیڈا کے صوبے نوا اسکوشیا سے تعلق رکھنے والی ایک آٹھ سالہ طالبہ کیسی ڈی میگن نے مرگی ایسوسی ایشن کی طرف سے اس کی کلاس کی ایک پریزینٹیشن میں اپنی مرگی کی کیفیت کے بارے میں اپنے ساتھیوں کو بتایا تھا۔ اگرچہ وہ خوفزدہ تھی کہ اس کا مذاق اڑایا جائے گا لیکن بعد میں اس نے مرگی میں مبتلا مریضوں کی حمایت کرنے کے لیے پرپل ڈے منانے کا خیال پیش کیا اور پچھلے آٹھ برسوں میں اس کا پیغام دنیا بھر میں پھیل چکا ہے اور یہ دن مرگی کے بارے میں شعور پھیلانے کا ایک بین الاقوامی دن بن گیا ہے۔
    مرگی کیا ہے ؟ مرگی ایک دماغی یا اعصابی خرابی ہے۔ اس کیفیت میں دورے پڑتے ہیں جو دماغ کے فعل میں ایک عارضی برقی خلل یا کیمیائی تبدیلی کو ظاہر کرتے ہیں، جس سے سارا جسم متاثر ہوتا ہے۔ یہ مرض عام طور پر اس وقت تشخیص کیا جا سکتا ہے جب ایک شخص کو اس کا دورہ پڑتا ہے۔
    مرگی واحد مرض نہیں ہے بلکہ یہ مختلف کیفیات کی علامت ہے۔ جس میں دماغی مرض یا اعصابی خرابی تقریبا سبھی صورتیں مرگی کا حصہ بن سکتی ہیں لیکن اکثر اس کی وجوہات نامعلوم ہیں۔
    مرگی کے دوروں کو عام طور پر دو بڑی قسموں میں تقسیم کیا جاتا ہے جنھیں جنرلائزڈ (عمومی) اور فوکل (ایک مقام تک محدود) کہا جاتا ہے۔
    مرگی کی علامات ایک سی نہیں ہوتی ہیں: عام دوروں میں مرگی کے مریضوں کو غافل ہونے کے مختصر دورے پڑتے ہیں، جس میں مریض اچانک اپنا کام یا حرکت روک دیتا ہے اور مخاطب کرنے پر جواب نہیں دیتا ہے اور اپنے غیر حاضر دماغ کے ساتھ خلا میں گھورتا ہے یہ وقفہ چند سیکنڈوں پر محیط ہو سکتا ہے اور ایک دن میں کئی مرتبہ ایسا ہو سکتا ہے۔
    جسم کا اکڑنا یا جھٹکے پڑنے کی علامات کے ساتھ مریض بے ہوش ہو جاتا ہے۔ اس کے جسم میں اکڑا پیدا ہوتا ہے اور سارا جسم جھٹکے کھانے لگتا ہے اور منہ سے جھاگ بہنے لگتی ہے۔جسم ڈھیلا پڑنے کے دورے میں مریض کی اچانک سے توانائی ختم ہو جاتی ہے اور وہ کہیں بھی ڈھیر ہو جاتا ہے اور اچانک دورہ پڑنے کی وجہ سے اکثر جسمانی چوٹوں کا خطرہ رہتا ہے یہ دورے مختصر ہوتے ہیں۔
    آگاہی کی ضرورت کیوں ہے؟ یہ اعصابی شکایت کی چوتھی بڑی بیماری ہے، جو تمام عمر کے لوگوں کو متاثر کر سکتی ہے۔
    لوگ اس مرض کو کیا سمجھتے ہیں اور اس بیماری میں مبتلا افراد کے بارے میں کیا سوچ رکھتے ہیں یہ وہ سوالات ہیں جن کی وجہ سے اکثر اس مرض کو بدنامی کا باعث سمجھ کر چھپایا جاتا ہے اور نظر انداز کرنے کی وجہ سے یہ مرض پیچیدگی اختیار کر سکتا ہے۔
    دنیا کے کچھ ملکوں میں رہنے والے لوگ آج بھی اس مرض کو نحوست قرار دیتے ہیں بھارت اور چین میں شادی سے انکار کے لیے یہ ایک سماجی جواز بن سکتا ہے حتی کہ برطانیہ میں 1970 کے قوانین کے تحت ایک مرگی میں مبتلا شخص کو شادی کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ اسی طرح تنزانیہ اور افریقی ممالک میں مرگی کو بری روحوں اور جادو کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے جبکہ اسے متعدی مرض بھی خیال کیا جاتا ہے۔٭٭٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.