تازہ تر ین

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل بارش کے باعث تاخیر کا شکار

گیانا: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا ٹاس 7 بجے ہونا تھا جو ابتک نہیں ہوسکا ہے جبکہ میچ شروع ہونے کا وقت 7 بجکر 30 منٹ تھا تاہم میچ اپنے مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔

اس میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کمان روہت شرما کے ہاتھ میں ہوگی جبکہ جوس بٹلر انگلینڈ کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔

اس سے قبل آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈم میں میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے افغانستان کا 56 رنز کا آسان ہدف 8.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں میچ مکمل کرنے کیلئے 250 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے میچ ختم ہونے کی صورت میں سپر 8 راؤنڈ کی ٹاپ ٹیم ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain