Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی
    • لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق
    • مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا
    • تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
    • روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
    • صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
    • ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
    • ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
    • ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
    • فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
    • 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
    • کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
    • غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
    • ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
    • ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
    • بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی خفیہ ایجنسی نے برطانوی شہزادہ فلپ کو بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل میں ملوث قرار دے دیا

    By Khabrain Newsجولائی 25, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکی خفیہ ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی جانب سے ملکہ برطانیہ دوم کے شوہر اور ڈیوک آف اینبرا شہزادہ فلپ کا نام برطانوی جنسی اسکینڈل سے متعلق دستاویزات میں شامل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایف بی آئی کے خفیہ میمو میں اشارہ کیا گیا ہے کہ وہ ”پروفومو معاملے“ میں ملوث ہوسکتے ہیں، جس نے 1960 کی دہائی کے بدنام زمانہ برطانوی جنسی اسکینڈل میں ایک نئی جہت کا اضافہ کیا تھا۔

    پروفومو معاملے نے برطانوی حکومت کو اس وقت ہلا کر رکھ دیا تھا جب جنگی سیکرٹری جان پروفومو کے ماڈل کرسٹین کیلر کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات سامنے آئے، جو کہ ایک روسی ملٹری اتاشی ”ایوگینی ایوانوف“ (Evgeny Ivanov) کے ساتھ بھی اسی طرح کے تعلقات میں تھیں۔

    اس اسکینڈل کی وجہ سے اُس وقت کے وزیر اعظم ہیرالڈ میکملن کی انتظامیہ کو گرانے کی نوبت تک آگئی تھی۔

    کرسٹین کیلر کا ایوانوف سے تعارف آسٹیو پیتھ اسٹیفن وارڈ نے کرایا، جس کے برطانوی شاہی خاندان بشمول شہزادہ فلپ سے روابط طویل عرصے سے عوامی قیاس آرائیوں کا موضوع تھے۔

    اب اس حوالے سے نئی دریافت شدہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ وارڈ کے ایک امریکی ساتھی نے ایڈنبرا کے متوفی ڈیوک کو اس اسکینڈل میں ملوث کیا تھا۔

    تاریخ کی مختصر ترین شادی، جوڑے کے درمیان صرف تین منٹ میں طلاق

    ایف بی آئی میمو کے مطابق، تھامس کوربالی نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جے ایڈگر ہوور کو مطلع کیا کہ پرنس فلپ کا کرسٹین کیلر اور ساتھی ماڈل مینڈی رائس ڈیوس سے وارڈ کے ذریعے تعلق تھا، یہ دعویٰ سرد جنگ کے دوران اہم تھا۔

    ڈیلی میل کے مطابق ہوور اور لندن میں امریکی سفارت خانے کے درمیان 20 جون 1963 کو کیبل میں کوربالی کے الزامات کو دستاویزی شکل دی گئی، ’کوربالی نے یہ بھی کہا کہ ایک افواہ تھی کہ شہزادہ فلپ ان دو لڑکیوں کے ساتھ تعلقات میں ملوث ہو سکتے ہیں‘۔

    نیٹ فلکس سیریز ”دی کراؤن“ (The Crown) نے پرنس فلپ کی پروفومو معاملے میں ممکنہ شمولیت کو ڈرامائی شکل دی گئی ہے۔

    شو میں سوویت جاسوس انتھونی بلنٹ کو پرنس فلپ کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاکہ اس کی جاسوسی کا بھانڈا پھوٹنے سے روکا جا سکے۔

    دستاویز میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ وارڈ کی پارٹیوں کی تصاویر میں موجود ”پراسرار آدمی“ فلپ ہو سکتا ہے۔

    اگرچہ وارڈ اور پرنس فلپ کے بارے میں یہ بات جانی پہچانی تھی کہ وہ ایک ہی پارٹیوں میں شریک ہوئے تھے، اور وارڈ نے بکنگھم پیلس میں فلپ کے پورٹریٹ بھی بنائے تھے۔

    بسم اللہ پڑھ کر خنزیر کا گوشت کھانے والی خاتون کو مسلم ملک میں سخت سزا

    کوربالی نے خود وارڈ کے خلاف الزامات پر شک کا اظہار کیا، ایف بی آئی کو بتایا کہ وہ الزامات پر یقین نہیں کرتے۔

    اسکینڈل میں وارڈ کے مرکزی کردار کے باوجود، نہ تو برطانوی اور نہ ہی امریکی انٹیلی جنس اس بات کی تصدیق کر سکی کہ ایوانوف جاسوسی میں ملوث تھا۔

    پارلیمنٹ میں پروفومو کے جھوٹ مشہور تھے، لیکن لارڈ ڈیننگ کی تحقیقات نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پروفومو کے معاملے سے متعلق کوئی حفاظتی خلاف ورزی نہیں ہوئی تھی۔

    ڈیننگ کی رپورٹ نے وارڈ پر زیادہ تر الزام لگاتے ہوئے اسے ایک ”بالکل غیر اخلاقی“ آدمی کے طور پر بیان کیا جس کی سرگرمیاں ”غلط تصور اور غلط سمت پر مبنی تھیں۔“

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی

      تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے

      روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.