Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ نتائج کا اعلان
    • کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار، اکتوبر معمول سے زیادہ گرم رہنے کی پیشگوئی
    • سرگودھا شہر سے تحصیل شاہ پور تک گرین الیکٹروبس سروس کا اجرا ’34سٹاپ بنا دیئے گئے
    • ICT ایوارڈزمیں دو گولڈ،3 میرٹ ایوارڈز جیتےجاز ورلڈ کے ٹیکنوسس نے پاشا
    • راستہ پوچھنے کے بہانے دو موٹر سائیکل سواروں نے محنت کش سے موبائل، نقدی چھین لی
    • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق پر عالمی کانفرنس اختتام پذیر
    • صدر آصف زرداری قومی مفاہمت کے علمبردار ہیں، نرگس فیض ملک
    • 17سالہ نوجوان کا چار روزگزرنے کے باوجود سراغ نہ مل سکا
    • دھان کی باقیات کو آگ لگانا قابل سزا جرم ہے: ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
    • چین کے قومی دن کی تقریب،پاک چین تجارتی روابط کے فروغ پر اتفاق
    • برطانیہ: نامور فوڈ چین کے ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا
    • پزشکیان کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب، ایران کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے گا
    • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی’ کے ایس ای 100انڈیکس 172200کی سطح پر پہنچ گیا
    • 19 ارب روپے مالیت کا میڈیکل ڈسپوزیبلز ٹینڈر منسوخ سیکرٹری پرو کیورمنٹ عہدے سے فارغ
    • پاکستان ‘ سعودیہ کے تعلقات مشترکہ مذہب اور تاریخی روابط پر مبنی : ایاز صادق
    • وزیر پارلیمانی امور کا سعودی عرب کے قومی دن پر نیک خواہشات کا اظہار
    • چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • بلقیس الفرج سعودی ایئرلائن کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئیں
    • افغان ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی، 10 مقامات پر حملے
    • طلال چوہدری کا پٹرول پمس کا دورہ ،پیٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد سمیت شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں حملہ؛ اسلامی جہاد کے چیف کمانڈر شہید

    By Khabrain Newsاگست 29, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابیب: مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضے کے خلاف سرگرم مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے ٹاپ کمانڈر صیہونی فوج کی چھاپا مار کارروائی کے دوران شہید ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے تصدیق کی ہے کہ تلکرم کے نور شمس پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ان کے ایک اعلیٰ کمانڈر اپنے بھائیوں سمیت شہید ہوگئے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں ملٹری آپریشن کے آج دوسرے دن 5 مسلح افراد مارے گئے جن میں عسکریت پسند رہنما اور کمانڈر محمد جابر المعروف ابو شجاع بھی شامل ہیں۔

    ادھر فلسطین اتھارٹی کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ملٹری آپریشن کے 2 روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

    west bank

    دوسری جانب عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی افواج طوباس کے الفارہ کیمپ سے پیچھے ہٹ گئی ہیں جہاں گزشتہ روز 10 کے قریب فلسطینی شہید کیا گیا تھا۔

    تاہم متاثرہ علاقے میں موجود اے ایف پی کے صحافیوں نے اطلاع دی ہے کہ جنین میں اسرائیلی فوج اور اسلامی جہاد کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور ڈرون کو آسمان پر اڑتا دیکھا گیا ہے جب کہ تلکرم میں بھی چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ 2 روز سے اسرائیلی فوج نے جنگجوؤں کی موجودگی کے بہانے اب مغربی کنارے میں کارروائیاں شروع کردی ہیں جس پر فلسطینی صدر محمود عباس اپنا سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے وطن لوٹ رہے ہیں۔

    مغربی کنارہ ایک فلسطینی علاقہ ہے جس پر 1967 سے اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے اور جغرافیائی طور پر غزہ سے اور اسرائیلی سرزمین سے الگ ہے اور یہاں فلسطین اتھارٹی کی عمل داری ہے۔

    گزشتہ برس 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ کے دوران مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکار فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اب تک یہاں 637 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ فوجیوں سمیت 19 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

    یاد رہے کہ صرف غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی جب کہ 94 ہزار زخمی ہیں جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پزشکیان کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب، ایران کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے گا

      بلقیس الفرج سعودی ایئرلائن کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئیں

      حقِ ترقی عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری :وزیراعظم شہباز شریف

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.