بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ حنا خان کوالٹی ٹائم گزارنے مالدیپ پہنچ گئیں۔
اسٹیج تھیری چھاتی کے کینسر میں مبتلا حنا خان ان دنوں کیموتھراپی کے سیشنز لے رہی ہیں جبکہ مشکل ترین مرحلے سے گزرنے کے باوجود وہ پرعزم اور اپنے حوصلے کو بلند رکھی ہوئی ہیں۔
سنگین بیماری کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو اعتدال سے لے کر چلنے والی حنا خان نے جہاں اب ہر لمحے کو کھل کر جینے کا عزم کرلیا ہے وہیں وہ اپنی چھٹیاں گزارنے رومانوی شہر مالدیپ جا پہنچیں۔
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ مالدیپ بھارتی سیلیبریٹیز کا پسندیدہ مقام ہے اوردیگر شخصیات کی طرح حنا خان بھی سمندر کے وسیع مناظر اور لگژری ریزورٹس سے لطف اندوز ہونے مالدیپ چلی گئیں جہاں انہوں نے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کیساتھ مختلف سرگرمیوں اور خوبصورت مناظر کا لطف اٹھایا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حنا خان نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں مالدیپ میں سیر و تفریح کرتے دیکھا گیا۔
مذکورہ جھلکیوں میں حنا خان نے ساحل سمندر پر گھڑ سواری کیساتھ لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں جبکہ اس دوران انہوں نے رنگین طوطے کیساتھ بھی قیمتی لمحات گزارے اور کئی یادیں کیمرے میں قید بھی کیں۔
خوبصورت جھلکیوں پر مبنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ،’خوشی کئی طرح سے آتی ہے..ایک بہت ہی ضروری دھوپ بھرا اور سکون بخش تعطیلات کا وقت’۔
واضح رہے کہ حنا خان کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال سے اپنا علاج کرواہی ہیں اطلاعات کے مطابق حنا خان کو مہیشا چوہدری کے ڈاکٹر نے علاج فراہم کیا کیونکہ ممکنہ طور پر انہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنا علاج بھارت میں کروائیں۔
اسکی وجہ یہ سامنے آرہی ہیں کہ چونکہ امریکا میں زیادہ تر کینسر کے ڈاکٹر بھارتی ہیں اور علاج کے طریقہ کار یا ادویات میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔