Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی، پولیس مقابلے میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل، اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش

    By Khabrain Newsدسمبر 12, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    شہر قائد کے علاقے پیرآباد میں 3 دسمبر کو کیے جانے والے مبینہ پولیس مقابلے میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    پیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو نوجوان مارے گئے تھے ، مارے جانے والے دونوں افراد کے اہلخانہ نے ڈی آئی جی ایسٹ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو درخواست دی تھی کہ دونوں افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا جس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کی سربراہی میں ایک انکوائری ٹیم مقرر کی تھی۔

    انکوائری رپورٹ کے مطابق گرل فرینڈ کے کہنے پر بلاول اپنےدوست نقاش کو لے کر واردات کے لیے گیا تھا، پوری واردات لڑکیوں نے پلان کی تھی، مدعی مبارک شاہ کی بھتیجی صابرہ نے دیگر بہنوں کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق مبارک شاہ اور اہل خانہ گھر سے گئے تو لڑکیوں نے اپنے دوستوں کو اطلاع دے دی، لڑکیوں نے اپنے دوستوں کو اپنے برقعے بھی فراہم کیے تھے ، دونوں لڑکے برقع پہن کر مبارک شاہ کے گھر پہنچے تاہم گھر کے باہر دکاندار نے لڑکوں کے جوتے دیکھ کر مالک مکان  کو اطلاع کردی تھی۔

     پولیس نے مبینہ مقابلے میں 19 گولیاں چلنے کا دعویٰ کیا لیکن گھر سے اتنی گولیاں چلنے کے شواہد نہیں ملے۔

    ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقاتی رپورٹ میں کارروائی کی سفارش کی ہے۔

    واضح رہے 3 دسمبر 2024 کو پیرآباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی گھر میں ڈکیتی کی مبینہ واردات کے دوران مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو موقع پرہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

    واقعے والے دن پیارو خان چوکی انچارج اقرار حسین بلوچ نے ایکسپریس کو بتایا تھا کہ وہ اپنی چوکی پہر موجود تھا کہ انہیں مکینوں کی جانب سے گھر میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی جس پر وہ اپنی نفری کے ہمراہ چند منٹ پر ہی موقع پر پہنچ گئے تھے جہاں ڈکیت گھر کی بالائی منزل پر تھے اور انہوں نے گھر کی خواتین اور بچیوں کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔

    پولیس نے پہلے ڈکیتوں کو اسلحہ پھینک کر گرفتاری دینے کو کہا لیکن ڈکیتوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی تھی۔

    پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈکیت موقع پرہلاک ہوگئے ، پولیس اہلکار تنویر حسین ولد منیر حسین پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ، ڈکیت جس گھر میں ڈکیتی کی نیت سے گھسے تھے وہ گھر مبارک شاہ نامی شخص کا تھا جو کباڑ کا کاروبار کرتا ہے۔

    پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ہلاک کیےجانے والے ڈاکوؤں سے لاکھوں روپے نقدی زیورات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

      سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم

      پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.