Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    2024 میں چیلنجز کو کنٹرول کیا، قوم کیساتھ وعدوں پر عمل کیلیے کوشاں ہیں، نائب وزیراعظم

    By Khabrain Newsجنوری 2, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 2024ء میں حکومت نے چیلنجز کو بہتر طریقے سے کنٹرول کیا، حکومت قوم کے ساتھ وعدوں پر عمل کے لیے کوشاں ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2024ء ہمارے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا، اسی سال ملک میں انتخابات کا انعقاد ہوا، جس میں عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نیا سال 2025ء بھی پاکستان کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

    مہنگائی اور شرح سود میں کمی
    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  گزشتہ سال حکومت نے تمام چیلنجز کو احسن انداز میں کنٹرول کرنے کی کوشش کی اور کامیابی حاصل کی۔ ہمیں اس دوران بہت سے چیلنجز درپیش تھے۔ ایک جانب کہا جا رہا تھا کہ پاکستان سفارتی سطح پر اکیلا ہوگیا ہے جب کہ ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی مہنگائی کی کمی کو ترجیح بنایا اور اس میں بتدریج کمی کی جس کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافے کی شرح اب 5 فی صد سے بھی نیچے آ گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت  کی باگ ڈور سنبھالی تو ملک میں شرح سود 22 فی صد پر تھا، جو اب کم ہوکر 13 فی صد پر آ گیا ہے۔ قوم کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، انہیں پورا کرنے کے لیے  مسلسل کوشاں ہیں۔ ملکی معیشت مزید بہتری کی جانب گامزن ہے۔ دو روز قبل ہی وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معاشی ترقی کے لیے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترجمان دفتر خارجہ کو تبدیل کیا گیا ہے اور شفقت خان کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ ممتاز زہرہ بلوچ کو وزیراعظم سے مشاورت کے نتیجے میں فرانس میں سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

    اسلامو فوبیا پر دو ٹوک مؤقف
    انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف دو ٹوک اور واضح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی ہر عالمی فورم پر فلسطین خصوصاً غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کھل کر آواز بلند کر چکے ہیں جب کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جموں کشمیر رابطہ گروپ کا اجلاس بھی  ممکن بنایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر جس طرح سے پاکستان نے آواز اٹھائی ہے، شاید ہی کسی اور ملک نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے  فیصلے پر عمل ہونا چاہیے۔

    بجلی بلز میں ریلیف
    نائب وزیراعظم نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بجلی بلز کے حوالے سے عوام پر کافی بوجھ تھا، جس کی کئی وجوہات تھیں۔ گزشتہ کچھ برسوں میں روپے کی قدر میں کمی آئی، جس کے بعد اب کرنسی کو استحکام ملنا شروع ہوچکا ہے۔ ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں جب کہ آئی ٹی سمیت دیگر کئی شعبوں میں بہتری اور ترقی کے اعداد و شمار آنا شروع ہو چکے ہیں۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کی سہولت کے لیے اسکیم متعارف کروائی تھی، جس کے بعد پنجاب  میں 200 تا 500 یونٹ تک سبسڈی کا اعلان کیا گیا۔ حکومت نے ہر سطح پر عوام کو بجلی بلز کے معاملے میں ریلیف دینے کے لیے کردار ادا کیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے

      پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.