Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کا امریکہ کے ساتھ تمام مذاکرات ختم کرنے کا اعلان آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے فیصلہ
    • آج سے پنجاب بھر میں مارکیٹ شاپنگ مال بازار رات 8 بجے بند نو ٹیفیکیشن جاری
    • سرک جزیرے پر امریکی بمباری کا جواب کویت میں امریکی اڈوں پر ڈراون حملہ ایران کا دعوی
    • امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عباس اراغچی
    • امریکی کانگریس اسرائیل سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے
    • علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت یا تنقید؟
    • بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے
    • یوٹیوب کا اے آئی سے بنائے گئے مواد کی نشاندہی کیلئے اہم اقدام
    • طلاق یافتہ کرکٹر نے میری خوبصورتی کی تعریف کی، میں نے بلاک کر دیا: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی ادکارہ کا دعویٰ
    • اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری
    • آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار
    • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر 3643 روپے کا ہوگیا
    • اسرائیل کے حملوں سے لبنان کے تاریخی مقامات کو نقصان
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے ماحولیاتی فیس وصول کرنا ہمارا قانونی حق ہے: ایران
    • مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ
    • ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ریٹائرڈ ملازمین کی نئی تقرری: تنخواہ ملے گی یا پنشن؟

    By Khabrain Newsاپریل 28, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین، چاہے وہ کنٹریکٹ پر ہوں یا مستقل بنیاد پر، اب انہیں تنخواہ لینے یا پنشن وصول کرنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا اور اب وہ بیک وقت دونوں کا دعویٰ نہیں کرسکتے۔

    وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت کے کسی پنشنر کو 60 سال کی عمر کے بعد ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری ملازمت میں دوبارہ بھرتی کیا جاتا ہے، چاہے وہ ریگولر/ کنٹریکٹ یا ملازمت کے کسی بھی طریقے پر بھرتی کیا گیاہو، تو پنشنر کے پاس پنشن برقرار رکھنے یا اس ملازمت کی مدت کے دوران مذکورہ ملازمت کی تنخواہ لینے کا اختیار ہوگا۔

    اس سے پہلے دوبارہ بھرتی کیے جانے والے سرکاری ملازمین موجودہ ملازمت کی تنخواہ (چاہے وہ کنٹریکٹ پر ہو یا ریگولر) اور پنشن کا بیک وقت فائدہ اٹھاتے تھے اور کچھ کیسز میں ایک سے زائد پنشن وصول کرتے تھے، اس سے نہ صرف سرکاری خزانے پر اضافی مالی بوجھ پڑا بلکہ دیگر ملازمین کی ترقی میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی۔

    تازہ ترین اقدام پنشن اصلاحات کا حصہ ہے جو حکومت نے پنشن کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر قابو پانے کے لیے کیا ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کا ایک اہم مطالبہ ہے۔

    اس اقدام کا اعلان ابتدائی طور پر 23-2022 کے بجٹ میں اس وقت کے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کیا تھا، لیکن اس پر اس وقت تک عمل درآمد نہیں ہو سکا جب تک کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ سال کے بجٹ میں آئی ایم ایف کے نئے پروگرام پر دستخط سے قبل اس فیصلے کا دوبارہ اعلان نہیں کیا۔

    ذرائع کے مطابق ان اصلاحات کے اہم فیصلوں میں سے ایک، مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم، کو جون 2025 سے نافذ العمل ہونے کے نوٹیفکیشن کے باوجود 2026 تک ملتوی کیا جاسکتا ہے۔

    گزشتہ سال ستمبر میں حکومت نے سول حکومت اور مسلح افواج کا حصہ بننے والے نئے ملازمین اور اہلکاروں کے لیے کنٹری بیوٹری فنڈ اسکیم متعارف کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، وزارت خزانہ نے گزشتہ سال ایک نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ کنٹری بیوٹری فنڈ میں وفاقی حکومت کے ملازمین اپنی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد حصہ ڈالیں گے جبکہ حکومت ملازمین کی بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد حصہ ڈالے گی۔

    3 ستمبر 2024 کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین اور یکم جولائی 2025 کے بعد تعینات ہونے والے مسلح افواج کے اہلکاروں پر ہوگا، حکومت نے 25-2024 کے بجٹ میں پنشن فنڈ کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

    یہ اسکیم بین الاقوامی قرض دہندگان بالخصوص ورلڈ بینک کے مشورے پر متعارف کرائی گئی تھی تاکہ پنشن کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں پر قابو پایا جا سکے، نئی اسکیم کا اطلاق موجودہ ملازمین پر نہیں ہوگا، حکومت کا ماننا ہے کہ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ مستقبل کے بجٹ میں پنشن واجبات میں اضافے کو سست کردے گا۔

    مالی سال 2024 کے 821 ارب روپے کے مقابلے میں رواں مالی سال پنشن پر وفاقی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے جو ایک سال میں تقریباً 24 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے، اس میں رواں مالی سال کے دوران مسلح افواج کے پنشن واجبات 563 ارب روپے سے بڑھ کر 662 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جو تقریباً 18 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔

    دوسری جانب رواں مالی سال کے لیے شہریوں کے پنشن اخراجات کا تخمینہ 220 ارب روپے رکھا گیا ہے جو گزشتہ سال کے 228 ارب روپے کے مقابلے میں 3.5 فیصد کم ہے۔

    اسی طرح، اس سال جنوری میں حکومت نے مزید پنشن اصلاحات کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں متعدد پنشنوں کو ختم کرنا اور مستقبل میں پنشن کے قابل فوائد کے اعداد و شمار کو ریٹائرمنٹ سے پہلے حاصل ہونے والی آخری تنخواہ کے بجائے گزشتہ 24 ماہ کی تنخواہوں کی اوسط پر منتقل کرنا شامل ہے۔

    یہ مطلع کیا گیا تھا کہ اگر کوئی شخص ایک سے زیادہ پنشن کا حقدار بن جاتا ہے، تو ایسا شخص صرف ایک پنشن کا انتخاب کرنے کا مجاز ہوگا۔

    یہ اس شق کے تابع تھا کہ’ جب ایک وفاقی سرکاری ملازم پنشن کا حقدار بن جاتا ہے، تو ایسا وفاقی سرکاری ملازم اس طرح کی دوسری پنشن حاصل کرنے کا اہل نہیں ہوگا’۔

    تاہم، کچھ حلقے اب بھی دوبارہ ملازمت کے لیے تنخواہ اور ایک پنشن کے لئے زور دے رہے تھے.

    Khabrain News

    Keep Reading

    اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

    محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی

    عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا

    تازہ ترین

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار

    مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ

    ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.