Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک فوج کے ہاتھوں بھارت کے S-400 دفاعی نظام کی تباہی؛ ایک اور ممکنہ ثبوت مل گیا

    By Khabrain Newsمئی 14, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کے بھارتی فضائی دفاعی نظام ایس-400 کو تباہ کرنے کے دعوے کو مودی سرکار مسلسل جھٹلانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ایک بار پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

    ایک بھارتی مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ نے اس بیانیے کو غیر متوقع طور پر تقویت دہ ہے کہ پاکستانی افواج نے بھارت کے دو S-400 فضائی دفاعی نظاموں کو ناکارہ بنایا۔

    بھارتی نیوز ویب سائٹ فرسٹ بہار جھارکھنڈ نے رپورٹ کیا کہ حالیہ پاک-بھارت جھڑپوں کے دوران بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا، جو مبینہ طور پر S-400 نظام کا آپریٹر تھا۔

    رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکار کام نام رام بابو کمار سنگھ تھا جو بہار کے ضلع سیوان سے تعلق کا رہائشی تھا۔

    رام بابو سنگھ کے سسر نے بتایا کہ ان کا داماد S-400 فضائی دفاعی نظام چلاتے تھے اور 10 اپریل کو بھارتی زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں تعینات کیے گئے تھے۔

    رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر رام بابو پیر کو دوپہر 1:30 بجے پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

    پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق "آپریشن بُنیان مرصوص” کے دوران پاکستان نے بھارت کے دو S-400 سسٹمز کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔

    خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے آدھم پور بیس پر S-400 میزائل لانچر کے ساتھ تصویر بنوائی تھی جسے بھارتی میڈیا نے پاکستان کے دعوے کو "جھوٹا ثابت کرنے” کی کوشش کے طور پر پیش کیا تھا۔

    تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تصویر غیر ارادی طور پر پاکستان کے دعوے کو مزید سچ ثابت کر سکتی ہے کیوں کہ تصویر میں S-400 کے اہم حصے، جیسے کہ ریڈار یا کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ، نظر نہیں آ رہے ہیں۔

    ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے واقعی S-400 سسٹم کو نشانہ بنایا ہو تو ہدف یقیناً اس کے ریڈار یا کمانڈ یونٹ ہوتے، نہ کہ لانچرز۔

    خیال رہے کہ ایک مکمل S-400 بیٹری میں کئی لانچرز، ایک نگرانی ریڈار، ایک انگیجمنٹ ریڈار، اور کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ شامل ہوتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ کارروائی JF-17 طیاروں سے داغے گئے CM-400AKG ہائپرسانک میزائلوں کے ذریعے کی۔

    یہ میزائل انرشیل اور سیٹلائٹ نیویگیشن نظام کے ساتھ ساتھ آخری مرحلے میں پاسو ریڈار سیکر کا استعمال کرتے ہیں۔

    پاسو ریڈار ہومنگ ایک ایسا میزائل رہنمائی نظام ہے جو بغیر کسی سگنل کے خود ہدف کے برقیاتی اخراجات (جیسے ریڈار یا کمیونیکیشن) کو شناخت کر کے میزائل کو اس کی طرف رہنمائی کرتا ہے یوں میزائل اپنی موجودگی ظاہر کیے بغیر ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    یہ پہلو اس حملے کو تکنیکی اعتبار سے زیادہ مؤثر اور خفیہ بناتے ہیں جو پاکستان کی طرف سے دعوے کی صداقت کو مزید تقویت دیتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں

      نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.