Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے
    • یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا
    • میں نے ایان کو سمجھایا تھا کہ یہ تمہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے: جيا علی
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اے آئی نے 18 سال کے بے اولاد جوڑے کا مسئلہ حل کردیا، دسمبر میں بچے کی پیدائش متوقع

    By Khabrain Newsجولائی 8, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکا میں 18 سال سے اولاد کے خواہش مند جوڑے کا مسئلہ اے آئی نے حل کردیا، جس کے بعد اُن کے ہاں دسمبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 18 سال سے ازدواجی بندھن میں بندھے اس جوڑے نے رازداری کی وجہ سے اپنی شناخت ظاہر تو نہیں کی تاہم اپنے ساتھ پیش آیا دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے اسے معجزہ قرار دیا۔

    خاتون کے مطابق اُن کی 18 سال قبل پسند کی شادی ہوئی جس کے بعد وہ اگلی ہی سال سے اولاد کی خواہش مند تھیں۔ اُن کے مطابق ’ہم نے متعدد بار کوشش کی مگر ناکامی ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز سے رجوع کیا تاہم وہاں سے بھی مایوسی ہوئی‘۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ہم نے مصنوعی طریقے ’فرٹیلیٹی‘ سے بھی اولاد کی کوشش کی اور کئی سینٹرز کا چکر لگا کر دو سے تین بار ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے بھی کوشش کی۔

    خاتون کے مطابق انہوں نے کئی بار آئی وی ایف کا عمل بھی کیا مگر انہیں ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    آئی وی ایف کے اس پیچیدہ عمل میں عورت کے انڈے کو نکال کر لیبارٹری میں اسپرم کے ساتھ ملا کر ایمبریو بنایا جاتا ہے، جسے پھر رحم میں منتقل کیا جاتا ہے۔ لیکن اس جوڑے کے لیے مسئلہ ایزوسپرمیا (Azoospermia) نامی ایک نایاب حالت تھی، جس میں مرد کے سیمن میں قابل پیمائش اسپرم بالکل موجود نہیں ہوتے۔

    ویسے تو عام طور پر سیمن میں لاکھوں اسپرم ہوتے ہیں، لیکن ایزوسپرمیا کے مریضوں میں سپرم کی تعداد اتنی کم ہوتی ہے کہ خوردبین کے نیچے گھنٹوں کی محتاط تلاش کے بعد بھی ایک اسپرم بھی نہیں مل پاتا۔

    اس جوڑے نے ناامید ہونے کے بعد کولمبیا یونیورسٹی فرٹیلٹی سینٹر سے رابطہ کیا جس نے ایک نیا طریقہ کار اسٹار (اسپرم ٹریکنگ اینڈ ریکوری) کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس طریقے میں ماہرین مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مرد کے چھپے ہوئے اسپرم کو تلاش اور بازیافت کیا جائے۔

    فرٹیلٹی سینٹر کے محققین نے AI سسٹم کے ساتھ سیمن کے نمونے کا تجزیہ کیا تو معجزاتی طور پر اس میں چھپے ہوئے تین اسپرم مل گئے۔

    اس کے بعد آئی وی ایف کے ذریعے عمل کو آگے بڑھایا گیا اور پھر STAR طریقہ کار کے ذریعے کامیاب حمل حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں، ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے ہاں دسمبر میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ "ہم بہت زیادہ مایوس اور ناامید ہوگئے تھے تاہم ڈاکٹرز نے آخری کوشش کا آسرا دیا اور پھر خوشخبری سنائی، جس کے بعد علاج ہوا تو مجھے یقین کرنے میں دو دن لگ گئے کہ میں واقعی حاملہ ہوں۔ میں اب بھی صبح اٹھتی ہوں اور یقین نہیں کر پاتی کہ یہ سچ ہے یا نہیں۔ اسکینز دیکھنے تک مجھے یقین نہیں آتا کہ میں حاملہ ہوں۔”

    خاتون کے مطابق اس کے بعد انہوں نے اے آئی سے مدد لی اور اپنے حمل یا اس کی پیچیدگیوں کے بارے میں آگاہی حاصل کر کے اُس پر عمل کیا جس کے بعد وہ پانچ ماں کی صحت مند حاملہ خاتون ہیں۔

    کولمبیا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زیو ولیمز نے کہا کہ ایزوسپرمیا والے افراد کے سیمن کے نمونوں میں سپرم کا پتہ لگانے اور بازیافت کرنے میں مدد کے لیے STAR طریقہ کار کو تیار کرنے میں پانچ سال لگے اور ہمیں امید نہیں تھی کہ اتنا شاندار نتیجہ نکلے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ ’ایک مریض نے ایک نمونہ دیا، اور انتہائی ہنر مند تکنیکی ماہرین نے دو دن تک اس نمونے میں سپرم تلاش کرنے کی کوشش کی۔ انہیں کچھ نہیں ملا، پھر ہم اسے AI پر مبنی STAR سسٹم کے پاس لائے۔ ایک گھنٹے میں، اس نے 44 سپرم تلاش کر لیے۔ تو اسی وقت، ہم نے محسوس کیا، ‘واہ، یہ واقعی ایک گیم چینجر ہے۔ یہ مریضوں کے لیے اتنا بڑا فرق پیدا کرے گا۔'”

    امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں بانچھ پن کے کیسز میں چالیس فیصد وجہ مرد ہوتے ہیں جبکہ ان میں سے دس فیصد ایزو سپرمک کا شکار ہیں جس سے نجات کیلیے انہیں سرجری بھی کروانی پڑتی ہے۔

    ولیمز نے کہا، "STAR طریقہ ایک نیا آپشن ہو سکتا ہے۔” اس طریقے کو تیار کرنے میں ٹیم ورک کا خاصہ کردار تھا، اور اسی چیز نے ہر ایک کو متحرک کیا، کہ اب آپ ایسے جوڑوں کی مدد کر سکتے ہیں جنہیں بصورت دیگر یہ موقع نہیں ملتا۔

    انہوں نے بتایا کہ STAR طریقہ استعمال کرتے ہوئے ایک مریض کے لیے سپرم تلاش کرنا، الگ کرنا اور منجمد کرنا میں 3 ہزار ڈالر کی لاگت آتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے

      انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری

      پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.