Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گوگل پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے ساڑھے 3 لاکھ کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کرے گا
    • روس نے ایک ہی روز میں یوکرین کے تقریباً 800 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
    • برطانیہ اور سویڈن یوکرین کو 16 طیارے فراہم کریں گے
    • فرانس کراچی میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کر سکتا ہے
    • پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئی
    • پاکستان بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
    • روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر، پاؤنڈ کے مقابلے میں 4 روپے سستا
    • امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی تیل بردار جہاز پاکستان کی جانب روانہ
    • نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں 5.6 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
    • تہران کی امریکا کو وارننگ، خطے کا انفراسٹرکچر بھی نشانے پر ہوگا
    • امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیلی فوج کی فنڈنگ روکنے کی تجویز مسترد کر دی
    • ایبولا کے خدشے پر امریکا نے ڈی آر کانگو میں موجود شہریوں کی وطن واپسی روک دی
    • امریکی فوج نے ایران پر حملوں کی تازہ لہر مکمل کرنے کا اعلان کر دیا
    • ایرانی فوج کا دعویٰ، اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا
    • امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 2 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی
    • میانمار کے قریب دو کشتی حادثوں میں 500 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ: اقوام متحدہ
    • عراقی وزیراعظم الزیدی نے اربیل پر ڈرون حملے کی مذمت کی
    • برازیل نے امریکی 25 فیصد ٹیرف کی مذمت کر دی
    • آئی آر جی سی کا اردن کے فضائی اڈے پر میزائل حملے کا دعویٰ
    • ایندھن کے ذخائر کم، پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان اور ایل سلواڈور کے درمیان بٹ کوائن کے معاہدے پر دستخط

    By Khabrain Newsجولائی 17, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان اور ایل سلوا ڈور کے درمیان بٹ کوائن پر تاریخی سفارتی پیشرفت ہوئی ہے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق ایل سلواڈور کے بٹ کوائن آفس اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان معاہدے کا مسودہ طے پاگیا ہے جس پر ایل سلواڈور کے بٹ کوائن آفس اور پاکستان کرپٹو کونسل کے حکام نے دستخط بھی کر دیئے ہیں۔

    اس معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سربراہ بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کی حیثیت سے دستخط کئے۔

    وزارتِ خزانہ کے مطابق بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں پر عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے رجحان کے تناظر میں پاکستان نے پہلی بار ایل سلواڈور کے ساتھ ایک تاریخی سفارتی قدم اٹھایا ہے۔

    وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے صدر نایب بوکیلے سے سان سلواڈور میں ملاقات کی جو کسی پاکستانی سرکاری نمائندے اور ایل سلواڈور کے صدر کے مابین ہونے والی پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔

    اس ملاقات کو مکمل طور پر بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثہ جات پر مرکوز رکھا گیا۔ ماہرین اس ملاقات کو بٹن کوائن پلس ڈپلومیسی کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔

     ملاقات کے دوران بلال بن ثاقب اور صدر بوکیلے نے ایل سلواڈور کے اُس منفرد تجربے پر تفصیلی بات کی جس کے تحت انہوں نے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کا درجہ دیا تھا اس تجربے کی روشنی میں پاکستان کیسے اپنا ڈیجیٹل اثاثہ فریم ورک تشکیل دے سکتا ہے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بات چیت میں بٹ کوائن ایجوکیشن، خودمختار ڈیجیٹل ریزروز، اور ریگولیٹری اصلاحات جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     اس ملاقات کا سب سے اہم اور عملی نتیجہ ایک "لیٹر آف انٹینٹ” (ایک او آئی) کی صورت میں سامنے آیا جو ایل سلواڈور کے بٹ کوائن آفس اور پاکستان کرپٹو کونسل کے مابین دستخط ہواْ

    اس ایل او آئی کے تحت بٹ کوائن سے متعلق شعبوں میں علم و مہارت کے تبادلے اور دو طرفہ تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے جن میں پبلک سیکٹر میں بٹ کوائن کا استعمال، بلاک چین کی بنیاد پر مالی شمولیت، اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے پالیسی ڈیزائن شامل ہیں۔

    ملاقات کے بعد وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا کہ ایل سلواڈور کا بٹ کوائن سے متعلق دلیرانہ قدم دنیا بھر کے ممالک کے لیے مشعل راہ ہے۔ یہ دورہ ایک ایسے تزویراتی تعلق کی بنیاد رکھتا ہے جو جدت، شمولیت اور باہمی سیکھنے پر مبنی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ صدر بوکیلے نے بھی اس ملاقات کا خیر مقدم کیا اور ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے پاکستان کے دور اندیش مؤقف کو سراہا جبکہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کو مالی خودمختاری کی جانب لانے میں بٹ کوائن کے کردار پر زور دیا۔

    وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی سفارتی رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔

    حالیہ دنوں میں پاکستان نے ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور "اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو” کے اعلان جیسے اقدامات اٹھائے ہیں عالمی سطح پر بٹ کوائن میں دلچسپی بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ ملاقات پاکستان کے لیے نہ صرف ایک سفارتی کامیابی ہے بلکہ اسے مستقبل میں عالمی کرپٹو پالیسی میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر بھی اجاگر کرتی ہے۔

    یہ ایک ایسا سنگ میل ہے جو ٹیکنالوجی پر مبنی سفارت کاری کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 15 ہزار روپے کی بڑی کمی

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.