Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح
    • پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح، 5-0 سے شکست دے دی
    • ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا
    • آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی
    • اے این ایف کی کاروئیاں نشہ آور گولیاں تیار کرنیوالے 2 نیٹ ورک بے نقاب
    • بارش برسی تو صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت انتظامیہ کی پول کھول دی
    • ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر کمرشل مارکیٹ میںآگاہی کیمپ لگایا گیا
    • نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی’ نئے صوبے سندھ کو عروج پر لے جائیں گے: مصطفی کمال
    • 21 سالہ خاتون اور ان کی 6 ماہ کی معصوم شیر خوار بچی کو نامعلوم افراد مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے
    • تھانہ دھمیال کے علاقے میں موٹرسائیکل کی مرمت کی مزدوری مانگنا ایک غریب مکینک کو مبینہ طور پر مہنگا پڑ گیا
    • سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز
    • کوہاٹ دھماکہ وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات
    • 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل حکومت اور اپوزیشن میں اہم رابطہ
    • PKLI&RCمیں پہلی مرتبہ گردے اور دو جگر کے کامیاب ٹرانسپلانٹ مکمل
    • تھانہ سٹی چکوال پولیس کی بڑی کاروائی،چور/نقب زن گینگ گرفتار
    • محمد سرفراز کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن کے سلسلہ میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے
    • 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ کے راستے روکنے کے لیے کیل دار کنٹینرز پہنچا دیے گئے
    • فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی
    • کھوڑ تیل کی دنیا میں ایشیا کا جانا پہچانا قصبہ ہے:ملک امیرخان
    • چکری روڈ چہان ڈیم شکار کھیلتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    روسی افواج کی یوکرین میں پیش قدمی، ایک ہفتے میں 4 علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ

    By Khabrain Newsفروری 14, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    • ماسکو:  روسی وزارت دفاع نے روسی افواج کی جانب سے یوکرین میں پیش قدمی کرتے ہوئے ایک ہفتے میں 4 علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔

    روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 سے 13 فروری کے دوران یوکرین میں جاری خصوصی فوجی آپریشن میں مجموعی طور پر 8 ہزار 485 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔

    درجنوں ٹینک، 100 سے زائد بکتر بند گاڑیاں، سیکڑوں فوجی گاڑیاں، متعدد راکٹ لانچر اور اسلحہ و گولہ بارود کے گودام تباہ کیے گئے، اسی عرصے میں روسی افواج نے 4 نئی بستیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹل گروپ نارتھ نے خارکوف ریجن کی چوگونووکا اور سومی ریجن کی سیدوروفکا پر قبضہ کیا۔

    بیٹل گروپ ویسٹ نے خارکوف ریجن کی گلوشکووکا کو اپنے کنٹرول میں لیا، جبکہ بیٹل گروپ ایسٹ نے زاپوروزیے ریجن کی زالیزنیچنوئے میں پیش قدمی کرتے ہوئے اسے آزاد کرانے کا اعلان کیا۔

    وزارتِ دفاع کے مطابق مختلف محاذوں پر کارروائیوں کے دوران بیٹل گروپ نارتھ نے ایک ہزار 425 سے زائد یوکرینی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کیا۔

    بیٹل گروپ ویسٹ نے ایک ہزار 130 سے زائد، بیٹل گروپ ساؤتھ نے 925 سے زائد، بیٹل گروپ سینٹر نے ایک ہزار 895 سے زائد، بیٹل گروپ ایسٹ نے دو ہزار 830 سے زائد جبکہ بیٹل گروپ دنیپر نے تقریباً 280 اہلکاروں کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا۔

    ان کارروائیوں میں جرمن ساختہ لیپرڈ ٹینک بھی تباہ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    روسی وزارتِ دفاع نے مزید کہا کہ یوکرین کی جانب سے روسی شہری تنصیبات پر مبینہ حملوں کے جواب میں ایک بڑے اور چھ مشترکہ حملے کیے گئے، جن میں اعلیٰ درستگی کے ہتھیاروں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

    ان حملوں میں یوکرین کی دفاعی صنعت، توانائی اور ایندھن کے مراکز، فوجی ہوائی اڈے، اسلحہ و میزائل گودام اور ڈرون تیاری و ذخیرہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    بیان کے مطابق روسی فضائی دفاعی نظام نے ایک ہفتے کے دوران پانچ کروز میزائل، 28 گائیڈڈ بم، 39 ہائی مارس راکٹ، چار نیپچون طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ایک ہزار 243 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    وزارتِ دفاع کے مطابق خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک یوکرین کے 670 جنگی طیارے، 283 ہیلی کاپٹر، ایک لاکھ 13 ہزار 957 ڈرونز، 27 ہزار 647 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، ایک ہزار 664 ملٹی پل راکٹ لانچر اور 33 ہزار سے زائد فیلڈ آرٹلری گنز اور مارٹر تباہ کیے جا چکے ہیں۔

    روسی دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.