Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری آخری مرحلے میں داخل

    By Khabrain Newsاپریل 27, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے آغاز کی راہ ہموار ہونے لگی ہے، جہاں اس کے لیے ریگولیٹری فریم ورک تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

    حکام کے مطابق یہ فریم ورک قومی سلامتی، اسپیکٹرم مینجمنٹ اور سکیورٹی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ ملک بھر میں اس سروس کا محفوظ اور مؤثر نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔

    پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی) کی جانب سے سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے مسودہ قواعد تیار کر لیے گئے ہیں، جو اس وقت حتمی مشاورت کے مرحلے میں ہیں۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے پارلیمان کو تحریری جواب میں بتایا کہ یہ قواعد جلد حتمی شکل اختیار کر لیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز (ایف ایس ایس) کے لائسنسنگ فریم ورک کو بھی تیار کر لیا گیا ہے، جسے منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ اس فریم ورک کا مقصد سرمایہ کاری کے لیے سازگار اور شفاف ماحول فراہم کرنا ہے۔

    نئے نظام کے تحت براڈ بینڈ سیٹلائٹ انٹرنیٹ، بیک ہال، بینڈوڈتھ فراہمی اور کارپوریٹ ڈیٹا سروسز جیسی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جو پاکستان کی ڈیجیٹل حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں۔ اسٹارلنک، ون ویب، شنگھائی اسپیس کام اور اسٹائلیوٹ سمیت متعدد بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں خدمات فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں، جبکہ اسٹارلنک پہلے ہی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹر ہو چکی ہے۔

    حکام کے مطابق اسپیکٹرم الاٹمنٹ اور لائسنسنگ کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے پی ایس اے آر بی، پی ٹی اے اور فریکوئنسی الاکیشن بورڈ کے درمیان قریبی رابطہ قائم کیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ ملک میں ڈیجیٹل خلیج کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، خصوصاً دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

    حکومت نے دیگر سیٹلائٹ کمپنیوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ قانونی تقاضوں کی تکمیل کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹریشن کروائیں تاکہ پاکستان میں جدید انٹرنیٹ سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.