Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تعلیمی اداروں کیلئے تشکیل ٹیمیںاختیارات سے تجاوزکرنے لگیں: ابرار احمد
    • میں مستحق خواتین کے معاشی استحصال کا خاتمہ جدید سوشل پروٹیکشن والٹ متعارفBISP
    • اٹلی: طلبہ کے احتجاجی جلوس کے موقع پر پاکستانی شہری کو خاتون پولیس افسر ہراساں کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا۔
    • طالبہ کے مرضی سے نکاح کے بیان کے بعد اغوا’ زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور
    • اٹلی: طلباء کے احتجاجی جلوس میں شریک پاکستانی کی جیل یاترا
    • بلوچستان میں گندم کے سرکاری ذخائر ختم آٹے کی قیمتوں میں ہو شر با اضافہ
    • خیبر پختونخوا کے دو اضلاع ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک قرار
    • لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
    • نشے میں بیوی پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار
    • علامہ اقبا ل ٹائون ‘ 30 سالہ لڑکی کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی
    • اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے سفاک شخص کو سزائے موت دینے کا حکم
    • لاہور،غلط انجکشن لگنے سے 5سالہ بچی موت کے منہ میں چلی گئی
    • طلبہ کے ب فارم نمبرز کی نادرا سے تصدیق لازمی قرار،سکولوں کو 10روز کی مہلت
    • قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا تاریخی کتب خانہ بحال ‘علم و تحقیق کے مرکز میں تبدیل
    • لاہور:محنت کش گھریلو استعمال کی پرانی اشیاء فروخت کرنے کیلئے سڑک کنارے دکان سجائے بیٹھے ہیں۔
    • بیرسٹر عقیل ملک سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
    • اچکزئی ، بانی ہر کسی کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:اختر اقبال ڈار
    • پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری’رواں سال ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد آپریشنز کئے گئے’37 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور 19 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
    • پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری
    • آلودگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں اینٹی سموگ گن ٹیکنالوجی کا دائرہ کار مزید وسیع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

    By Khabrain Newsمئی 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بہت جلد دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر یا کھرب پتی بننے کے قریب ہیں۔

    ایسا اس وقت ممکن ہوسکے گا جب ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس عوام کے سامنے 1750 ارب ڈالرز مارکیٹ ویلیو کے ساتھ جائے گی۔

    اس کمپنی میں ایلون مسک کا حصہ کافی زیادہ ہے اور اگر واقعی اس کے حصص کی فروخت 1750 ارب ڈالرز مارکیٹ ویلیو کے ساتھ ہوئی تو ایلون مسک بہت زیادہ امیر ہو جائیں گے۔

    ایلون مسک کی جانب سے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں اسپیس ایکس کے حصص کو فروخت کے لیے پیش کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس سے وہ دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر یا ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک فرد بن سکتے ہیں۔

    اسپیس ایکس کی جانب سے جون 2026 کے وسط میں ابتدائی پبلک آفرنگ یا آئی پی او کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

    آئی پی او کی دستاویزات کے مطابق کمپنی کا مقصد لوگوں کو چاند اور مریخ پر پہنچانے کے لیے سرمایہ جمع کرنا ہے کیونکہ زمین پر انسانیت کی بقا کو خطرہ لاحق ہے۔

    دستاویزات میں کہا گیا کہ ہم نہیں چاہتے کہ انسانوں کی قسمت ڈائنا سور جیسی ہو۔

    دستاویزات میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اسپیس ایکس کتنا سرمایہ اکٹھا کرنا چاہتی ہے مگر اس طرح کے منصوبوں کے لیے اربوں ڈالرز درکار ہوں گے اور کچھ رپورٹس کے مطابق ایلون مسک 75 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔

    اسپیس ایکس وہ کمپنی ہے جس نے کامیابی سے دنیا کے پہلے بار بار استعمال کیے جانے کے قابل راکٹ کو تیار کیا اور اسٹار لنک کے نام سے بڑے سیٹلائیٹ نیٹ ورک کو تشکیل دیا۔

    ویسے تو ٹیسلا نے بھی ایلون مسک ایک ہزار ارب ڈالرز کا معاوضہ ادا کرنے کے پیکج کی منظوری دی ہے مگر اس کا انحصار اہداف کے حصول پر ہوگا۔

    ایلون مسک اسپیس ایکس کے 42 فیصد حصص کے مالک ہیں۔

    اب ایلون مسک ٹیسلا یا اسپیس ایکس جس ذریعے سے بھی ٹریلین ائیر بنتے ہیں، انہیں چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

    ٹیسلا سے معاوضہ حاصل کرنے کے لیے انہیں مخصوص اہداف حاصل کرنا ہوں گے، جیسے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 8500 ارب ڈالرز تک پہنچانا، جو ابھی 1500 ارب ڈالرز ہے۔

    اسپیس ایکس کے حصص کو 1750 ارب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ پیش کرنا بھی کافی چیلنجنگ ہوگا کیونکہ اس کے بعد کمپنی کی آمدنی میں نمایاں اضافہ کرنا ہوگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.