موہندر امرناتھ نے 30 اکتوبر 1989 کو اپنا آخری ونڈے جب میچ کھیلا تھا تو ان کی عمر 39 سال 36 دن تھی۔ لیکن اب روہت ہندوستان کے لیے ونڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔
روہت شرما اب باضابطہ طور پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ونڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے سب سے عمر دراز کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے موہندر امرناتھ کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ دھرم شالا میں کھیلے جا رہے ہندوستان بمقابلہ افغانستان پہلے ونڈے میچ میں روہت پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں، اور آج ان کی عمر 39 سال 44 دن ہے۔
