پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا تقریباً 15 ہزار روپے تک سستا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی نرخ نیچے آ گئے ہیں۔
تازہ ترین نرخوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 42 ہزار روپے تک آ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی نمایاں کمی کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 944 روپے کے قریب ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور ڈالر کی قدر کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

