لیڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم دائیں ہاتھ کی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم کی عدم دستیابی میں سلمان علی آغا پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بابر اعظم کو یہ انجری پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف وارم اَپ میچ کے دوران ہوئی تھی۔ انگلینڈ کے انڈر 19 فاسٹ بولر مینی لمزڈن کی ایک تیز گیند ان کے دائیں ہاتھ پر لگی، جس کے بعد وہ صرف 5 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔
ابتدائی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو احتیاطی طور پر وارم اَپ میچ کے باقی حصے میں آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ ان کی فٹنس پر مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی۔ بعد ازاں 18 اگست کو ان کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق ہوگئی۔

