Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم
    • پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال
    • 5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ
    • سندھ میں فائر فائٹنگ نظام جدید بنانے کے لیے چینی کمپنی کی بڑی پیشکش
    • عمران خان نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی، اب بھی ملاقات کی خواہش ہے:شعیب اختر
    • عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،aداکارہ ثروت گیلانی
    • عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
    • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کو باضابطہ تسلیم کرنے کے لیے قانون منظور
    • عروج ممتاز نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کے زوال کا ذمہ دار بابر اعظم کو قرار دے دیا
    • بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
    • یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
    • سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    By Khabrain Newsاگست 20, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    حکومت نے سرکاری ملازمین اور افسران کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قواعد مزید سخت کردیئے ہیں۔ نئے ضوابط کے تحت حکومت مخالف سرگرمیوں یا بیانیے کی تشہیر میں ملوث سرکاری ملازمین کی نگرانی کی جائے گی، جبکہ گمنام یا فرضی اکاؤنٹس کے ذریعے حکومت یا سرکاری اداروں کو بدنام کرنے کی صورت میں بھی کارروائی کی جائے گی۔

    قواعد کے مطابق کوئی بھی سرکاری افسر اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سرکاری کام یا سرگرمیوں کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کرسکے گا۔ اسی طرح سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ذاتی برانڈنگ، تشہیر یا نمائش کے لیے استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کسی بھی افسر سے اس کے سرکاری یا نجی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرسکتی ہے۔ سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پیشگی تحریری اجازت کے بعد ہی بنائے اور چلائے جاسکیں گے۔

    نئے قواعد کے تحت سرکاری اکاؤنٹس پر صرف تصدیق شدہ سرکاری معلومات، اعلانات اور سرکاری سرگرمیاں نشر کرنے کی اجازت ہوگی۔ عہدہ چھوڑنے والے افسر کو سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا مکمل کنٹرول اپنے جانشین کے حوالے کرنا ہوگا۔

    اس عمل میں سابق افسر لاگ اِن معلومات، آرکائیو ڈیٹا اور انتظامی رسائی بھی متعلقہ جانشین کو منتقل کرنے کا پابند ہوگا، تاکہ سرکاری اکاؤنٹس کا کنٹرول ادارے کے پاس برقرار رہے۔

    حکومتی پالیسی یا سرکاری مؤقف کے خلاف رائے یا معلومات نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان قواعد کا دائرہ صرف سوشل میڈیا تک محدود نہیں بلکہ ٹی وی، ریڈیو، پوڈ کاسٹ، بلاگز، ویڈیوز اور ویب سائٹس سمیت مختلف ڈیجیٹل اور میڈیا پلیٹ فارمز تک پھیلا ہوا ہے۔

    حکومت نے واضح کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ نئے ضوابط کا مقصد سرکاری معلومات کے ابلاغ کو منظم کرنا اور سرکاری پلیٹ فارمز کے غلط یا ذاتی استعمال کو روکنا بتایا گیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک

      پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال

      5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.