نیو یارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ مین ہٹن کے مڈ ٹاؤن علاقے میں سیکنڈ ایونیو پر جمع مظاہرین نے غزہ میں جاری جنگ کے خلاف احتجاج کیا، جبکہ ٹریفک میں خلل ڈالنے کے الزام میں پولیس نے بعض کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ علاقے میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک 73 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

