پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اسپین کو 4-1 سے شکست دے کر طویل انتظار کے بعد عالمی کپ میں کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے 2 گول جبکہ حنان شاہد اور حماد نے ایک، ایک گول کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے 2010 کے ورلڈ کپ میں اسپین کو 1-2 سے شکست دی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی تھی۔ پاکستان 2014 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی بھی نہیں کرسکا تھا۔
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست

