Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل

    By Khabrain Newsاگست 28, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں 900 وکٹوں کا سنگِ میل عبور کرلیا۔

    محمد عباس نے انگلینڈ کی اننگز کے دوران ایمو گے اور بین ڈکٹ کو آؤٹ کرکے 900 فرسٹ کلاس وکٹیں مکمل کیں۔ یہ کارنامہ انہوں نے اپنے 222ویں فرسٹ کلاس میچ میں انجام دیا۔

    اس کے بعد عباس نے انگلش کپتان جو روٹ اور جوفرا آرچر کو بھی پویلین بھیجا، یوں ان کی وکٹوں کی تعداد 902 ہوگئی۔ انہوں نے 15 اوورز میں 56 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 3 میڈن اوورز بھی کرائے۔

    اس شاندار کارکردگی کے ساتھ محمد عباس 21ویں صدی میں سب سے زیادہ فرسٹ کلاس وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ان سے آگے جیمز اینڈرسن، سائمن ہارمر، ملندا پشپاکمارا اور ٹم مرٹاگ موجود ہیں۔

    لارڈز میں عباس کی کارکردگی اس لیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے کہ وہ اسی میدان پر 2018 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے دوران 8 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز انہوں نے ایک بار پھر انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو مشکلات سے دوچار کیا۔

    پاکستانی بولرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث انگلینڈ نے بارش اور خراب روشنی سے متاثرہ پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک 56 اوورز میں 248 رنز پر 9 وکٹیں گنوائیں۔ محمد علی نے بھی 3 وکٹیں حاصل کرکے عباس کا بھرپور ساتھ دیا۔

    محمد عباس کی یہ کارکردگی پاکستان کے لیے خاص طور پر اہم ہے کیونکہ ٹیم پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز اور 103 رنز سے شکست کھا چکی ہے۔ لارڈز میں پاکستانی بولرز نے پہلے ہی روز بہتر ردعمل دیتے ہوئے ٹیم کو میچ میں واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘

      ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

      پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.