لندن: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کے اسکائی اسپورٹس پر نشر ہونے والے انٹرویو سے پاکستانی ٹیم لاعلم تھی اور کھلاڑیوں کی توجہ صرف لارڈز ٹیسٹ پر مرکوز تھی۔
لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوران سرفراز احمد سے پریس کانفرنس میں اسکائی اسپورٹس کے انٹرویو اور اس کے بعد پیدا ہونے والے تنازع کے بارے میں سوال کیا گیا۔ سرفراز نے جواب دیا کہ انہیں اس معاملے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں اور وہ صرف میچ پر توجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب ان سے عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں انٹرویو کے بارے میں کچھ علم نہیں۔‘‘ یہ انٹرویو سابق انگلش کپتان اور اسکائی اسپورٹس کے کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن نے کیا تھا۔

