Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودیہ نےحوثیوں کے ٹھکانوں پر 32 فضائی حملے مکہ معاہدہ آپریشنل ہو گیا خواجہسعد
    • بد ترین لوڈشیڈنگ کے باوجود عوام سےآئی پی پیز کو مجموعی طور پر 472 ارب ادا
    • حوثی حملے سعودی عرب تک پھیلے تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا: پاکستان
    • جنگِ ستمبر کا 9واں روز: پاک فوج نے بھارت کو 3 محاذوں پر شکست دی
    • پاکستانی و مصری وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعلقات و علاقائی صورتِحال پر تبادلہ خیال
    • ملک کا مستقبل چند بزنس مین طے نہیں کرسکتے: بلاول بھٹو
    • عاصم افتخار پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر
    • نیتن یاہو مزید 1 منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنمائوں کا مستعفی ہونیکا مطالبہ
    • پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادیوسائل پر دبا ئوبڑھا رہی ہے: احسن اقبال
    • موجودہ تناظر میں نئے صوبوں کا قیام آئینی تقاضا ہے : بیرسٹر سیف
    • ایم کیو ایم نے نیا ڈرامہ شروع کر رکھا، سندھو دیش اسوقت موضوع ہی نہیں: سعید غنی
    • کے پی پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے:سہیل آفریدی
    • دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
    • بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامناایک ہزار بچےجاں بحق
    • رانا ثنا کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں نئے صوبے ضرور بننے چاہیے
    • عمران خان کی طرح تین قیدیوں کیلئے طبی سہولیات آئینی عدالت میں اپیل سماعت کیلئے مقرر
    • ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پیازکی قیمت 300 روپے کلو تک پہنچ گئی
    • 27 ستمبر کا احتجاج اٹل’فیصلے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر
    • تیسرا ٹیسٹ: پاکستان 133 رنز پرڈھیر’انگلینڈ 4وکٹ پر 156رنز
    • حکومت تیسری مرتبہ ایل این جی کارگوخریدنے میں ناکام
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت تیسری مرتبہ ایل این جی کارگوخریدنے میں ناکام

    By Khabrain Newsستمبر 10, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد، کراچی(نیوز ایجنسیاں ) پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کیلئے ٹینڈر پر کوئی بولی نہیں آئی۔ملک میں بجلی کی پیداوارکیلئے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد کا معاملہ ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گیا، ادھرحکومت نے 7لاکھ 50ہزارباقی صفحہ 4بقیہ نمبر 12

    میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی ،ٹینڈر جاری کردیا ۔ حکومت رواں ماہ کے دوران تیسری مرتبہ بھی ایل این جی کارگو خریدنے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل)کے ذرائع کے مطابق تازہ ترین ٹینڈر میں ایل این جی کارگو کی فراہمی کیلئے کسی بھی عالمی کمپنی نے کوئی بولی جمع نہیں کرائی۔پی ایل ایل نے بارہ سے سولہ ستمبر کے درمیان ترسیل کے لیے عالمی کمپنیوں سے ایک کارگو کی خریداری کیلئے بولیاں طلب کی تھیں، جن کی آٹھ ستمبر تک جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر تھی۔ تاہم، مقررہ وقت تک پی ایل ایل کو اس تیسرے ٹینڈر پر کوئی بھی بولی موصول نہیں ہوئی۔اس سے قبل حکومت اس ماہ کے دوران دو مرتبہ ایل این جی کارگو کے ٹینڈر منسوخ کر چکی ہے۔ چار سے آٹھ ستمبر اور آٹھ سے بارہ ستمبر کے دوران منگوائے گئے کارگو کے لیے موصول ہونے والی بولیاں انتہائی مہنگی ہونے کی وجہ سے منسوخ کی گئی تھیں۔پی ایل ایل کو چار سے آٹھ ستمبر کے عرصے کے لیے چھبیس عشاریہ چھیانوے ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی ایک ہی بولی موصول ہوئی تھی۔ اسی طرح آٹھ سے بارہ ستمبر کے لیے پی ایل ایل کو دو بولیاں موصول ہوئی تھیں، جن میں پہلی بولی چھبیس عشاریہ اکہتر اور دوسری بولی چھبیس عشاریہ اٹھانوے ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔دوسری جانب حکومت نے 7لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے گندم کی درآمد کیلئے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا۔ٹی سی پی کے مطابق درآمد کی جانے والی گندم تازہ ترین فصل سے حاصل شدہ ہونی چاہیے، جبکہ عالمی سپلائرز کی جانب سے کم از کم 50 ہزار میٹرک ٹن کی پیشکش ہی قابلِ قبول ہوگی۔ٹی سی پی کے ٹینڈر کے تحت گندم کی ترسیل کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں پر سی ایف آر کی بنیاد پر کی جائے گی۔ گندم کی درآمد کے لئے بولیاں 16 ستمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی اور اسی روز بولیاں کھولی جائیں گی۔ٹی سی پی کے مطابق درآمدی گندم کو صوبوں کی طلب اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تقسیم کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر 3 لاکھ ٹن گندم سندھ، 2 لاکھ 50 ہزار ٹن پنجاب جبکہ 2 لاکھ ٹن خیبرپختونخوا کو فراہم کی جائے گی۔اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق ملک میں گندم کی سالانہ کھپت تقریبا 3 کروڑ 13 لاکھ ٹن ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال گندم کی پیداوار 2 کروڑ 96 لاکھ 10 ہزار ٹن رہی۔
    ایل این جی

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودیہ نےحوثیوں کے ٹھکانوں پر 32 فضائی حملے مکہ معاہدہ آپریشنل ہو گیا خواجہسعد

      بد ترین لوڈشیڈنگ کے باوجود عوام سےآئی پی پیز کو مجموعی طور پر 472 ارب ادا

      جنگِ ستمبر کا 9واں روز: پاک فوج نے بھارت کو 3 محاذوں پر شکست دی

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.