چین کے شہر موکی میں جاری ویمنز جونیئر ایشیا کپ ہاکی 2026 کے کوارٹر فائنل میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 19-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
بھارتی ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف کے اختتام تک 10-0 کی برتری حاصل کرلی۔ دوسرے ہاف میں بھی بھارت نے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور مزید 9 گول کرکے پاکستان کو 19-0 سے شکست دے دی۔
بھارت کی جانب سے 13 مختلف کھلاڑیوں نے گول کیے، جبکہ پوجا ملک نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ بھارتی ٹیم نے گروپ مرحلے میں جاپان، ملائیشیا اور جنوبی کوریا کو شکست دی تھی جبکہ چین کے خلاف میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔
اس فتح کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے اور مسلسل تیسری بار ٹائٹل جیتنے کی جانب ایک اور قدم بڑھا لیا ہے۔ سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ جنوبی کوریا اور ملائیشیا کے کوارٹر فائنل کے فاتح سے ہوگا۔

