پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)شمشتو کیمپ کے قریب ارمڑ کے ایک کمپانڈ میں کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق کمپانڈ میں داعش خراسان (آئی ایس کے پی) سے وابستہ دہشت گرد حساس اداروں، امام بارگاہوں اور گرجا گھروں پر بم دھماکوں سمیت دیگر بڑی دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر عمران عرف عبداللہ، بلال عرف ابوبکر بھی شامل ہے، جبکہ دوسرے ہلاک دہشت گردوں میں شاہد اللہ ولد میراج، سکنہ اپر مومند بھی شامل ہے۔ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ایس ایم جی، 4 پستول، 2 ہینڈ گرینیڈ، 5 میگزین اور ایک خودساختہ آئی ای ڈی برآمد ہوئی۔حکام کے مطابق عمران عرف ابوبکر اسلام آباد سمیت دیگر اضلاع میں بم دھماکوں، پولیس اہلکاروں اور سیاسی رہنماں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کے 20 مقدمات میں مطلوب تھا۔ وہ مولانا خانزیب اور سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سمیت دیگر افراد کی شہادت میں بھی ملوث اور مطلوب تھا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ عمران عرف ابوبکر ریحانزیب کی شہادت میں براہ راست ملوث تھا اور دیگر دہشت گردوں کے ہمراہ موقع پر موجود رہ کر فائرنگ بھی کی تھی۔ وہ 2023 میں باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن پر ہونے والے خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔
بریکنگ نیوز
- 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
- حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
- لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
- پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
- فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
- سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
- آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
- نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
- مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
- لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
- مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
- حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
- میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
- علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
- ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
- قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
- سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
- شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
- کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
- میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
