لاہور(خبریںڈیجیٹل)ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی، سڈنی ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار آسٹریلیا کے مصروف ترین سڈنی ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی کے باعث جمعہ کی صبح فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد پروازیں منسوخ جبکہ کئی پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں۔آسٹریلیا کی فضائی ٹریفک مینجمنٹ ایجنسی Airservices Australia نے فضائی ٹریفک کو محفوظ طریقے سے منظم کرنے کے لیے عارضی فلائٹ فلو پابندیاں نافذ کیں۔ حکام کے مطابق صرف آنے والی تقریبا 14 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ روانگی کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ایئر سروسز آسٹریلیا کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو پیٹر کرن کے مطابق رات گئے غیر متوقع طور پر عملے کی غیر حاضری کے باعث کنٹرول ٹاور میں مطلوبہ تعداد سے ایک کنٹرولر کم رہ گیا، جس سے صبح کے اوقات میں نمایاں تاخیر ہوئی۔ سڈنی میں مجموعی طور پر 49 ایئر ٹریفک کنٹرولرز تعینات ہیں، تاہم مکمل آپریشن کے لیے 41 کی ضرورت ہے اور ان میں سے 8 طویل مدتی غیر حاضری کے باعث دستیاب نہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ عملے کی کمی کا مسئلہ گزشتہ چند ہفتوں، خصوصا جولائی سے، مسلسل موجود ہے اور بعض اوقات صورتحال اچانک سنگین ہوجاتی ہے۔ ایئر سروسز نے مزید کنٹرولرز بھرتی کرنے اور اضافی عملے کو ضرورت کے وقت فوری طور پر دستیاب بنانے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔سڈنی ایئرپورٹ پر عملے کی کمی کا معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جب گزشتہ ماہ متعدد قریبا حادثاتی واقعات (near-misses) بھی رپورٹ ہوئے۔ جولائی میں دو Qantas طیارے ممکنہ ٹکرا کے قریب پہنچ گئے تھے، جبکہ حکام دیگر واقعات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔تاہم حکام کے مطابق صبح 8:15 بجے فضائی ٹریفک سے متعلق عائد پابندیاں ختم کردی گئیں اور دوپہر تک پروازوں کا شیڈول بڑی حد تک معمول پر آگیا، اگرچہ صبح کے دوران معمولی تاخیر جاری رہی۔
بریکنگ نیوز
- لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
- ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت
- ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت
- مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے
- رضااللہ ٹیسٹ ڈیبیو پر 4 سے زائد چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے
- NCCIA میں نفری کی کمی، وفاقی پولیس کا23 افسران بھجوانے کا فیصلہ
- رضوان،امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے نااہل
- 5،6سال سے پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں، PSL کو 10 سال ہوچکے’ ایک بیٹر بھی نہیں نکالا: وسیم اکرم
- نصف صدی کی بدترین ٹیم کے ہاتھوں انگلینڈ بائولروں کی دھلائی دوسری اننگز میں 449رنز بنائے
- منگولیا کے صدر نے 100 کلو گرام وزن 20 مرتبہ اٹھاکر سب کو حیران کر دیا
- فیصل آباد،ائیرپورٹ پر 92پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا
- علاقائی جنگ کے باعث سعودی عرب کی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
- مودی کی معاشی پالیسیاں بھارت کو لے ڈوبیں غیر ملکی سرمایہ کار متنفر
- سرگودھا کا تاریخی چرنالی سٹیشن عدم توجیحی کا شکار ٹرین کی سفری سہولیات ناپید مسافر پریشان
- وزیراعظم شہباز شریف کا اولمپک گولڈ میڈلسٹ خالد محمود کے انتقال پر اظہار تعزیت
- پرائیویٹ حج سکیم کی رجسٹریشن’ بکنگ کا عمل پاک حج ایپ اورحج پورٹل کے ذریعے 20نومبر تک جاری رہیگا: ترجمان وزارت مذہبی امور
- حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ کا پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار
- الیکشن ٹربیونل نے رکن گلگت بلتستان اسمبلی سید امام مالک کی رکنیت معطل کردی
- وزیر داخلہ کا کرم میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت، عزم ‘ اصول پاکستان کی بنیاد : عبدالعلیم خان
