لاہور (آئی این پی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر ججز کی موسمِ گرما اور موسمِ سرما کی تعطیلات کیلئے پہلی مرتبہ نیا میکنزم تیار کر لیا گیا، لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی تعطیلات سے متعلق نئی گائیڈ لائنز اور ایس او پیز جاری کر دیئے۔ نئی پالیسی کا مقصد تعطیلات کے دوران ججز کی دستیابی یقینی بنانا اور فوری و ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔ نئی گائیڈ لائنز کے تحت موسمِ گرما کی تعطیلات کے لئے ججز کو تین گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ ہر گروپ میں ججز کی تعداد حتی الامکان برابر رکھی جائے گی اور سینئر و جونیئر ججز کا مناسب امتزاج یقینی بنایا جائے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ موسمِ گرما کیلئے تین تعطیلاتی گروپس تشکیل دیں گی، ججز کو تعطیلاتی گروپس اور ان کے دورانئے سے ہر سال جنوری کے اختتام تک آگاہ کیا جائے گا۔ تعطیلات کے دورانیے میں تبدیلی یا دوسرے جج سے گروپ تبدیل کرنے کی درخواست فروری کے اختتام تک دی جاسکے گی۔ یکم مارچ سے موسمِ گرما کے تعطیلاتی گروپس حتمی تصور ہوں گے جس کے بعد گروپ یا تعطیلات کے دورانیے میں تبدیلی صرف غیر معمولی حالات میں ممکن ہوگی، تعطیلاتی گروپ میں کسی بھی تبدیلی کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
- حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
- لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
- پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
- فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
- سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
- آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
- نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
- مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
- لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
- مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
- حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
- میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
- علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
- ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
- قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
- سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
- شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
- کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
- میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
