نئی دہلی (این این آئی)کل جماعتی حریت
کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق کو ایرانی صدر کیساتھ ملاقات کی یہ دعوت بھارت میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر محمد فتحلی نے دی تھی۔ صدر پزشکیان 12 اور 13 ستمبر کو ہونے والی برکس (بی آر آئی سی ایس) سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے نئی دہلی میں موجود ہیں۔ ڈاکٹر محمد فتحلی کی میزبانی میں گزشتہ شام ہونے والی اس نشست میں مذہبی رہنماؤں، دانشوروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور اس کے بعد ایرانی سفارت خانے کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔اس موقع پر میرواعظ نے رواںبرس 28 فروری کو ایران کے علاقے میناب میں ایک ایلیمنٹری اسکول پر امریکی میزائل حملے میں شہیدہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں منعقد کی جانے والی ایک نمائش کا بھی دورہ کیا۔ اس حملے میں 100 سے زائد بچوں سمیت 168 افراد شہید ہوئے تھے۔
بریکنگ نیوز
- مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ
- ریڈیو پاکستان کیس رپورٹ پیش سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
- مسلم لیگ ن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنیکا فیصلہ
- گیس سیکٹرکا 3 ہزار 600 ارب کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنیکا پلان تیار
- کل سے نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی
- علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے ‘ خرم آغا نیشنل پولیس بیورو اور محمدسہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
- پیپلزپارٹی ‘(ن ) لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گورنر ہائوس لاہور میں مشترکہ اجلاس
- آرمینیا کیلئے پاکستان کے پہلے سفیر شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدر کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں
- ریباکینا نے سبالینکا کو ہرا کر یو ایس اوپن جیت لیا عالمی نمبر ایک بن گئیں
- جنگِ ستمبر1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 61واں یوم شہادت منایاگیا
- گند بکنے والے گھٹیا لوگوں کو میں پختون نہیں مانتی، عظمیٰ بخاری
- حضرت علی ہجویری کا مزار روحانی ‘ تاریخی اہمیت کا حامل:اسحاق ڈار
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ٹرانسپورٹر کا کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان
- افغان طالبان رجیم’عدالتی نظام سفارش و رشوت کی دلدل میں دھنس گیا
- جنگ ختم ہو جا ئے گی ٹرمپ شرائط تسلیم نہ ہونے تک مذکرات بے سود ایران
- انگلینڈ پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش
- جنوبی لبنان کے خیام میں اسرائیلی دھماکا
- یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیار، خصوصی فوجی آپریشن نہیں روکیں گے: لاوروف
- میرواعظ عمر فاروق کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
- پی ٹی آئی احتجاج میں مسلح جتھے ہوتے ہیں، انتشار پھیلانے پر قانون حرکت میں آئے گا، کھیئل داس
