کراچی (این این آئی) ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے (کل)14 ستمبر پیرسے نادرا کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کیے بغیر بین الاقوامی سفر
پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے اعلامیے کے مطابق (کل)14 ستمبرپیر سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے نادرا کا جاری کردہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، جبکہ ایئرلائنز کو عمرہ زائرین سمیت بین الاقوامی مسافروں کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس کی جانچ اور تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے میں عمرہ زائرین کو بھی روانگی سے قبل نادرا ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ایئرپورٹ پر انہیں سفر کے دوران کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
