لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ فیصل کامران نے شہریوں کے مسائل سنے اوڑ متعلقہ افسران کو کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں فراڈ، دھمکیوں، جائیداد اور گھریلو
تنازعات کی شکایات سنیں گئیں۔ خواتین کی گھریلو تشدد اور ہراسگی سے متعلق شکایات پر ڈی آئی جی آپریشنز نیفوری کارروائی کا حکم دیا۔ اسی طرح طلاق کے بعد سامان واپس نہ ملنے کی شکایت پر ایس ایچ او شاہدرہ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔45 لاکھ کی پراپرٹی ڈیل میں رقم خرد برد کی شکایت پر فیصل کامران نے ایس ایچ او مصطفیٰ ٹاؤن کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جبکہ5 لاکھ روپے خرد برد اور لین دین فراڈ کی شکایات پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ سود خور کی دھمکیوں کی شکایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو کارروائی کا حکم دیا۔ فیصل کامران نے وراثتی جائیداد اور دیگر تنازعات پر شواہد کی روشنی میں کارروائی کا حکم دیا۔ فیصل کامران نے کہا کہ خواتین کی شکایات پر فوری داد رسی یقینی بنائی جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کی شکایات پر بروقت قانونی کارروائی ہر افسر کی اولین ترجیح ہونی چاہیے
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
- ٹرافی تنازع پر بھارتی کوچ کی وضاحت، فیصلہ بی سی سی آئی کا تھا
- الیگزینڈر زوریف نے یو ایس اوپن جیت لیا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا
- بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
- لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
- ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
- سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
- سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
- سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
- ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
- ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
- PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
- لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
- طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
- سپارکو کے زیر اہتمام ورلڈ سپیس ویک 2026 ،4 سے 10 اکتوبر تک منایا جائیگا
- سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن ‘ افسران ‘ اہلکاروں کیخلاف مہم جاری
- غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید
- حنا جاوید قتل کیس’ مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلئے دوسرا خط
