کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے اور نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو اپ گریڈ کرتے ہوئے نئی موبائل ایپ متعارف کرا دی۔پی
ٹی اے کے مطابق نئی ایپ کے ذریعے صارفین موبائل فون سے شکایات درج کرنے کے ساتھ ان کی پیش رفت اور موجودہ حیثیت بھی معلوم کرسکیں گے۔ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔اتھارٹی حکام نے کہا کہ نئی ایپ میں صارفین کی سہولت اور تحفظ کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جبکہ او ٹی پی پر مبنی کثیر سطحی تصدیقی نظام بھی شامل کیا گیا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق شکایات کی جانچ پڑتال کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ متعلقہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کا طریقہ بھی آسان کردیا گیا ہے۔کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں موبائل نمبرز سے متعلق مشتبہ فراڈ اور غیر معمولی سرگرمیوں کی اطلاع دینے کے لیے نیا ماڈیول بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین مشتبہ نمبرز کی شکایات براہ راست پی ٹی اے کو درج کراسکیں گے۔پی ٹی اے کے مطابق نئی ایپ کا مقصد شکایات کے اندراج اور ازالے کے عمل کو آسان، شفاف اور مؤثر بنانا اور ٹیلی کام خدمات سے متعلق شکایات کا بروقت حل یقینی بنانا ہے۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان پر 50 فیصد جرمانہ WTC کے 11 پوائنٹس کٹ گئے
- اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
- ٹرافی تنازع پر بھارتی کوچ کی وضاحت، فیصلہ بی سی سی آئی کا تھا
- الیگزینڈر زوریف نے یو ایس اوپن جیت لیا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا
- بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
- لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
- ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
- سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
- سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
- سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
- ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
- ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
- PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
- لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
- طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
- سپارکو کے زیر اہتمام ورلڈ سپیس ویک 2026 ،4 سے 10 اکتوبر تک منایا جائیگا
- سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن ‘ افسران ‘ اہلکاروں کیخلاف مہم جاری
- غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید
