لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں
روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق نواب ٹائون میں احسن سے 5لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون, شفیق آباد میں حسیب سے 5لاکھ15 ہزار روپے اور موبائل فون,ڈیفنس بی میں شمس سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون،گلبرگ میں منور سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،مناواں میں ولی محمد سے 2لاکھ65ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ریس کورس اور غالب مارکیٹ سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا ساندہ اور شمالی چھاونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
