دسابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں بلکہ حکومتی
نااہلی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جب حکومت ٹیکس وصولی کے اہداف پورے نہیں کر پاتی تو اس کا بوجھ عام عوام پر ڈال دیا جاتا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کرکے رقم اکٹھی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل بنا دیا ہے، اس لیے حکام کو عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 28 پیسے اضافے کے بعد 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔
بریکنگ نیوز
- سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
- سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
- ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
- ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
- PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
- لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
- طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
- سپارکو کے زیر اہتمام ورلڈ سپیس ویک 2026 ،4 سے 10 اکتوبر تک منایا جائیگا
- سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن ‘ افسران ‘ اہلکاروں کیخلاف مہم جاری
- غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید
- حنا جاوید قتل کیس’ مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلئے دوسرا خط
- عراق کا ایران کیساتھ3 سرحدی گزرگاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان
- ایل ڈی اے بغیر نقشہ منظوری کے تعمیرات روکنے میں دن رات کوشاں ہے:ترجمان کا موقف
- پوتن، زیلنسکی ملاقات کا امکان نہیں،روسی صدارتی محل
- سہیل آفریدی، جنید اکبر یا جو بھی نااہل ہوجائے لانگ مارچ تو ہوگا:جنیداکبر
- 17 ستمبر تک بارشوں کی نوید
- پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نا اہلی بھی ہے شاہدآفریدی
- نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے:چودھری شجاعت حسین
