Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
    • لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
    • ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
    • سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • سپارکو کے زیر اہتمام ورلڈ سپیس ویک 2026 ،4 سے 10 اکتوبر تک منایا جائیگا
    • سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن ‘ افسران ‘ اہلکاروں کیخلاف مہم جاری
    • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید
    • حنا جاوید قتل کیس’ مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلئے دوسرا خط
    • عراق کا ایران کیساتھ3 سرحدی گزرگاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان
    • ایل ڈی اے بغیر نقشہ منظوری کے تعمیرات روکنے میں دن رات کوشاں ہے:ترجمان کا موقف
    • پوتن، زیلنسکی ملاقات کا امکان نہیں،روسی صدارتی محل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا

    By Khabrain Newsستمبر 14, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملتان(مرزا ندیم سے ) کسٹم اور پولیس افسران کی ملی بھگت سے پنجاب بھر میں نان کسٹم پیڈ اور سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار ہو گئی ہے۔نئی حکومت کو جہاں مہنگائی ،بیروز گاری،اور اپوزیشن جماعتوں نے پریشان کیا کر رکھا ہے وہیں پر سارا فائدہ سالہاسال سے دیمک کی طرح چمڑی بیوروکریسی اٹھارہی ہے۔کرپشن کی کمائی میں نیچے سے لیکر اوپر تک تمام سرکاری افسران مزے کر رہے ہیں۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ شوروم مالکان کی اکثریت ان دو نمبر گاڑیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔سرکاری افسران کا ”خرچہ”نکال کر بھی فی گاڑی لاکھوں روپے کی بچت ہو رہی ہے۔قبائلی علاقوں سے آسانی سے سمگل ہوکر آنیوالی ان گاڑیوں کو منہ مانگی قیمت پر فروخت کیا جا رہاہے۔بلوچستان اور سندھ چونکہ بارڈر ایریا ہے اسی وجہ سے یہاں سے سمگل شدہ گاڑیاں پنجاب پہنچ رہی ہیں۔ان میں زیادہ تر بڑی گاڑیاں ،پراڈو،پجارو،ہائی لیکس لینڈ کروزر فورچونر سمیت ڈالے اور جیپیں شامل ہیں۔ایسی گاڑیوں کو پنجاب میں لانا مشکل ہے کیونکہ جگہ جگہ کسٹم اور پولیس کے ناکے موجود ہیں۔جو گاڑی کے کاغذات چیک کرتے ہیں اور نان کسٹم گاڑی کو پکڑ لیا جاتا ہے۔مگر شوروم مالکان کے چونکہ کسٹم اور پولیس سے فی گاڑی معاملات طے ہوتے ہیں۔اس لئے ایسی گاڑیاں زیادہ تر ڈیرہ غازی خان کے ذریعے آسانی سے پہنچ جاتی ہیں۔حکومت کی طرف سے نئی گاڑیوں کی آمد کی پابندی کی وجہ سے ایک تو ملک کے اندر موجود گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیاہے تو دوسری طرف بڑی گاڑیوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جو کہ ڈیلرز کو سستی مل جاتی ہیں۔اکثر ان گاڑیوں پر پہلے سے موجود گاڑی کا نمبر لگا دیا جاتا ہے۔بڑے ڈیلرز پر مشتمل مافیا کے کسٹم حکام اور اینٹی سمگلنگ سکواڈ سے رابطے ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے گاڑیاں سرعام سڑکوں پر گھوم رہی ہوتی ہیں۔گزشتہ حکومت کے دورمیں ایک مذہبی سیاسی جماعت کے آزادی مارچ میں بھی ایک ہزار سے زائد گاڑیاں قافلے میں شامل ہو کر شہر میں موجود ڈیلرز تک آسانی سے پہنچ گئی تھیں۔جس سے حکومت کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان ہو ا۔معلوم ہوا ہے کہ فی گاڑی 5 سے 8 لاکھ روپے مقررہ مقام تک پہنچانے کے مقرر ہوتے تھے۔چندسال پہلے حکومت کی طرف سے ایمنسٹی سکیم متعارف کروائی گئی تھی تا کہ کم پیسوں میں گاڑیاں قانونی ہو جائیں اور حکومت کو ریونیو مل جائے۔مگر یہ سکیم ناکام ہو گئی۔حکومت کی طرف سے سمگل اور نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہے تا کہ مافیا اور ان کے سرپرستوں کو سامنے لایا جا سکے۔
    سمگل شدہ گاڑیاں

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش

      ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری

      سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.