پاکستان پر بھاری جرمانہ، 11 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی کٹ گئے
انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) کے 11 پوائنٹس بھی منہا کرلیے گئے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان ایجبسٹن ٹیسٹ کے دوران مقررہ اوورز مکمل کرنے میں مطلوبہ رفتار برقرار رکھنے میں ناکام رہا، جس پر سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی کی گئی۔
یہ جرمانہ پاکستان کے لیے انگلینڈ کے خلاف 3-0 کی ٹیسٹ سیریز وائٹ واش کے بعد ایک اور بڑا دھچکا ہے۔ تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کیا تھا۔

