پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر اس کی پیدائش کے وقت کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام لکھا تھا۔ یہ تصویر 15 ستمبر 2009 کی تھی، جس میں ماہرہ خان اسپتال کے بستر پر نومولود اذلان کے ساتھ موجود ہیں۔
ماہرہ خان نے لکھا کہ 24 سالہ ماہرہ اپنے سامنے اپنی پوری دنیا، اپنے اکلوتے اذلان کو دیکھ رہی تھی۔ انہوں نے بیٹے کیلئے دعا کی کہ اللہ اسے اور دنیا کے تمام بچوں کو محفوظ رکھے، انہیں صحت، خوشی اور لمبی زندگی عطا کرے اور ہمیشہ برائی سے محفوظ رکھے۔
اداکارہ نے اپنی والدہ کی دعا بھی شیئر کی کہ “ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب”۔ ماہرہ نے بتایا کہ The Beatles کا گانا Hey Jude وہ گانا تھا جو حمل کے دوران اور اذلان کی پیدائش کے بعد وہ اسے اکثر سناتی تھیں، اور آج بھی اذلان کو Beatles اور Michael Jackson پسند ہیں

