آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان کے سابق اسپنر سعید اجمل کو اپنے مشکل ترین پاکستانی حریف کے طور پر منتخب کیا ہے۔ کمنز نے یہ انتخاب ایک حالیہ ویڈیو میں مختلف ممالک کے مشکل ترین حریفوں کا نام لیتے ہوئے کیا۔
پاکستان کے کھلاڑی کا نام لیتے ہوئے کمنز نے سعید اجمل کی گیند بازی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک موقع پر وہ کریز پر آئے تو اجمل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ کمنز کے مطابق اس وقت ان کا ردعمل تھا کہ انہوں نے ایسی گیند پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
کمنز نے دیگر ممالک سے بھی اپنے مشکل ترین حریفوں کا انتخاب کیا۔ بھارت سے انہوں نے چیتشور پجارا، انگلینڈ سے الیسٹر کک، نیوزی لینڈ سے برینڈن میک کولم، جنوبی افریقہ سے اے بی ڈی ویلیئرز، سری لنکا سے تلکارتنے دلشان اور ویسٹ انڈیز سے کرس گیل کا نام لیا۔

