کراچی (بزنس رپورٹر)امریکا ایران سفارتی پیش رفت کی امید، عالمی تیل سستا ہونے اور آئی ایم ایف جائزے سے مثبت توقعات کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں خریداری کا رجحان بڑھ گیا۔ بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس 800سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ172200کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 84ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 52.82فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی پیش رفت کی امید سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہوا اور خطے میں کشیدگی کم ہونے کی توقع بڑھی اسکے علاوہ آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد اور پروگرام کے جائزے سے معاشی استحکام کے حوالے سے مارکیٹ سینٹیمنٹ کو سہارا ملا۔ بینکنگ، سیمنٹ، آٹو، آئل اینڈ گیس، آئل مارکیٹنگ اور ریفائنری سیکٹرز میں خریداری نے انڈیکس کو اوپر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا اختتام تیزی پر ہوا،کے ایس ای 100انڈیکس 830پوائنٹس اضافے سے 171402پوائنٹس سے بڑھ کر 172232پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 285پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 51283پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 103762پوائنٹس سے بڑھ کر 104231پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بریکنگ نیوز
- 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
- ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
- اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
- نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
- پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
- چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
- شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
- نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
- مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
- راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
- صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
- سردار محمد سلیم اور سردار منصور کے بھوربن میں واقع گھر اور ہوٹل پر چھاپے
- ہوٹل بندکرانے سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا، عبد الوحید
- سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس کا کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ FGEHA
- 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
- مری لوئر بازار میں نجی گیسٹ ہائوس میں قتل خواجہ سرا کی شناخت32سالہ محسن جاوید کے طور پر ہوئی
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 5 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار
- پاکستان ‘ سعودیہ کے تعلقات مشترکہ مذہب اور تاریخی روابط پر مبنی : ایاز صادق
