تلہ گنگ (نمائندہ خبریں )تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں کے تسلسل میں کل کی طرح آج بھی پیرا فورس نے اے ڈی سی سلمان منشا اور اسسٹنٹ کمشنر سورتھ مبشر کی زیرِ نگرانی شہر کا گشت کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر محمد احتشام اور ان کی ٹیم نے مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور فٹ پاتھوں اور مین روڈ پر تجاوزات قائم کرنے اور سامان رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔دورانِ کارروائی متعدد تجاوزات کو موقع پر ختم کروایا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 34,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ خلاف ورزی پر بعض دکانیں بھی سیل کی گئیں۔پیرا فورس کی جانب سے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو واضح ہدایات اور وارننگ جاری کی گئی کہ فٹ پاتھوں اور مین روڈ پر کسی قسم کی تجاوزات یا ریڑھی لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صرف مقررہ ریڑھی بازار میں ریڑھیاں لگانے کی اجازت ہوگی، جبکہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
- ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
- 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
- ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
- اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
- نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
- پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
- چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
- شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
- نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
- مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
- راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
- صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
- سردار محمد سلیم اور سردار منصور کے بھوربن میں واقع گھر اور ہوٹل پر چھاپے
- ہوٹل بندکرانے سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا، عبد الوحید
- سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس کا کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ FGEHA
- 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
- مری لوئر بازار میں نجی گیسٹ ہائوس میں قتل خواجہ سرا کی شناخت32سالہ محسن جاوید کے طور پر ہوئی
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 5 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
