اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی ) امریکہ، چین و اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار ہیں اور حوثی حملوں کے باعث پیدا ہونے والے پیچیدہ سکیورٹی اور سفارتی چیلنجز کے باوجود یہ اتحاد خطرے میں نہیں ہے۔الجزیرہ عربی میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دو دفاعی معاہدوں کا پابند ہے، جن میں 2025 کا پاکستان سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ اور پاکستان، سعودی عرب و ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ شامل ہیں۔ دونوں معاہدوں میں اجتماعی دفاع کا اصول موجود ہے، جس کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملہ تمام فریقوں پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین، بحیرہ احمر اور باب المندب آبنائے کے اطراف حوثی حملوں کے بعد مکہ معاہدے کے عملی اطلاق کا سوال فوری اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اس صورتحال نے پاکستان کے لیے ایک مشکل سفارتی چیلنج پیدا کر دیا ہے، کیونکہ پاکستان ایک جانب سعودی عرب کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ دوسری جانب ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار بھی ادا کر رہا ہے۔سردار مسعود خان نے واضح کیا کہ اتحاد کے بانیوں نے اس کے مقصد کو جارحانہ یا توسیع پسندانہ بندوبست کے بجائے اجتماعی بازداریت قرار دے کر اس حوالے سے بنیادی تصور واضح کر دیا تھا۔ معاہدے میں مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی افواج کے درمیان باہمی استعداد اور ہم آہنگی میں اضافے، دفاعی سازوسامان کی مشترکہ خریداری اور مشترکہ دفاعی پیداوار کا تصور شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مکہ اتحاد کسی مسلکی بلاک کے طور پر تشکیل نہیں دیا گیا، اس میں جوہری ہتھیاروں کا کوئی جزو شامل نہیں اور نہ ہی اسے کسی مخصوص ملک کے خلاف بنایا گیا ہے۔ معاہدے میں کسی دشمن یا مخالف ملک کا نام بھی درج نہیں کیا گیا۔تاہم سردار مسعود خان کے مطابق پاکستان کی ممکنہ فوجی مداخلت کے عین محرک اور اس کی حد کے حوالے سے تزویراتی ابہام بدستور موجود ہے۔ اتحاد ابھی تشکیل کے ابتدائی مرحلے میں ہے اور مکمل طور پر فعال ہونے سے قبل اس کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مستحکم کیا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود پاکستان کئی دہائیوں سے سعودی عرب کی سکیورٹی کے لیے افرادی قوت، تربیت اور دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتا آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ موجودہ دفاعی انتظامات کے تحت پاکستان کے عوامی سطح پر کیے گئے عزم اور عملی تعیناتیوں کی بنیاد پر مکہ معاہدے کو جزوی طور پر، اگر مکمل طور پر نہیں، تو فعال تصور کیا جا سکتا ہے۔ ان کے بقول اجتماعی دفاع کا اصول محض رسمی یا نمائشی نوعیت کا نہیں بلکہ اتحاد کا بنیادی ستون رہے گا۔سردار مسعود خان نے کہا کہ حوثی حملوں نے علاقائی سفارت کاری کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، خصوصا ایسے وقت میں جب سعودی عرب مختلف شراکت داروں سے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ امریکہ حوثیوں کے ساتھ اپنی سفارتی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ مکہ مکرمہ پر حملے سے متعلق متضاد اور متنازع دعووں نے بھی مسلم دنیا میں حساسیت مزید بڑھا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس صورتحال میں ایک مشکل سفارتی توازن برقرار رکھنا ہوگا، جس کے تحت اسے سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونے کے ساتھ ساتھ ایران اور امریکہ، نیز ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مفاہمت کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔سردار مسعود خان نے کہا کہ حتمی مقصد مختلف محاذوں پر جاری تنازعات کا خاتمہ اور ریاض و تہران کے درمیان حقیقی مفاہمت ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے میدان میں کوئی ملک فتح یاب نہیں ہوگا، جبکہ سفارت کاری تمام فریقوں کے لیے قابل قبول اور مفید حل فراہم کر سکتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
- ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
- 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
- ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
- اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
- نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
- پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
- چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
- شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
- نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
- مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
- راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
- صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
- سردار محمد سلیم اور سردار منصور کے بھوربن میں واقع گھر اور ہوٹل پر چھاپے
- ہوٹل بندکرانے سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا، عبد الوحید
- سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس کا کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ FGEHA
- 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
- مری لوئر بازار میں نجی گیسٹ ہائوس میں قتل خواجہ سرا کی شناخت32سالہ محسن جاوید کے طور پر ہوئی
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 5 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
