Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوکرین جنگ کا پُرامن حل، پیوٹن نے مودی کے ’اچھے خیالات‘ کو سراہ دیا
    • سعودی اتحاد کا حوثیوں کے 2 بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ
    • کورنگی میں دندناتے واٹر ٹینکر کی ٹکر ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
    • لوئر دیر میں پراسرار بیماری کا خوف 10 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل کا حملہ، آگ لگ گئی
    • نیپال میں برفانی تودہ گرنے سے 15 کوہ پیمائی کارکن جاں بحق، ایک لاپتا
    • پاکستانی بچوں میں یوٹیوب سب سے مقبول ایپ، انسٹاگرام دوسرے نمبر پر
    • افغان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں محمد نبی اور درویش رسولی اسکواڈ سے باہر
    • ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند ہیں:ساس کا دعویٰ
    • مسجد الحرام کے قریب حملے کی افواہیں بے بنیاد، سعودی حکام کی وضاحت
    • جامشورو: آگ لگنے سے 40 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں
    • محکمہ اوقاف لاہور میں نوکریاں دلانے کے نام پر شہریوں سے رقوم بٹورنے کا معاملہ سامنے آگیا
    • یہ افراد انتقامی کارروائی کے طور پر جھوٹی’ من گھڑت درخواستیں جمع کروا رہے ہیں : رانا احسان کا مؤقف
    • موٹر سائیکلوں گاڑیوں کی چوری وارداتیں میں بے تحاشہ اضافہ پولیس خاموش تماشائی
    • کرایہ دارطبقہ یکطرفہ طورپر مالک مکان سے قانونی تعلق ختم نہیں کرسکتا، لاہور ہائیکورٹ
    • وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورکی چین کے قومی دنپر صدرشی جن پنگ اور برادر چینی عوام کو مبارکباد
    • گورنرراج یاایمرجنسی کی باتیںمحض افواہیں، صدر مملکت قائل ہوئے تو فیصلہ کرینگے، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی
    • خان یونس پر اسرائیلی حملے معروف صحافی محمد عبدالعزیز النجر شہید
    • اکتوبر’لیاقت علی خان ‘مولانا اعظم طارق قتل’فاروق لغاری’غلام اسحاق خان کا انتقال ہوا
    • واٹس ایپ کو الوداع ایلون مسک نے ایکس چیٹ لانچ کر دیا انکرپشن کے ساتھ فون نمبر کے بغیر استعمال کی سہولت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اکتوبر’لیاقت علی خان ‘مولانا اعظم طارق قتل’فاروق لغاری’غلام اسحاق خان کا انتقال ہوا

    By Khabrain Newsاکتوبر 2, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کہروڑپکا(رپورٹ/محمد افضل جاوید) اکتوبر ‘ پاکستان میں اہم قومی و سیاسی واقعات کا مہینہ ۔ میاں نواز شریف نے 4 سالہ جلاوطنی کے بعد اکتوبرمیں لاہور جلسے سے خطاب کیا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں پاک افغان سرحد پر جھڑپوں کے بعد شدید کشیدگی پیدا ہوئی اور پاکستان نے حملے کی کوششوں کا منہ توڑ جواب دیا مگر بعد میں قطر اور ترکی کی ثالثی میں 19 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔ لاہور میں احتجاج اور جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کی ہلاکت کے بعد TLP کا لانگ مارچ اسلام آباد روانہ ہوا مگر پر تشدد احتجاج پر وفاقی حکومت نے 23 اکتوبر 2025 کو تنظیم پر پابندی لگا دی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس اکتوبر 2024 میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ پرویز مشرف کے مارشل لائ لگانے اور نواز شریف کی دوسری حکومت کی برطرفی کا مہینہ بھی اکتوبر۔ سانحہ کار ساز رونما ہوا۔ پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان اور مولانا اعظم طارق کا قتل بھی اکتوبر کا اہم واقعہ۔سابق صدور فاروق لغاری اور غلام اسحاق خان بھی اسی ماہ دنیا سے رخصت ہوئے۔تفصیل کیمطابق طویل گرمی اور حبس کے بعد آج سے شروع ہونے والا اکتوبر ماضی کے اہم واقعات کا گواہ ہے۔اپنے علاج کیلئے لندن میں مقیم مسلم لیگ کے صدر میاں نواز شریف خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے 21 اکتوبر 2023 کو واپس آئے اور لاہور میں ایک بڑے جلسے سے خطاب میں انہوں نے اپنے مقدمات میں عدالتوں کا سامنا کرنے کا اعلان کیا۔ اکتوبر 2024 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔چینی وزیراعظم اور انڈین وزیر خارجہ جے شنکر کی کانفرنس میں شرکت کو عالمی میڈیا میں خاصی اہمیت دی گئی تاہم اس موقع پر تحریک انصاف کی احتجاجی کال پر ورکرز کی پکڑ دھکڑ اور راستوں کی بندش پر شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔فیلڈ مارشل جنرل محمد ایوب خان نے 7 اکتوبر 1958 کو مارشل لاء لگا کر ملک میں فوجی بغاوت کی بنیاد رکھی جبکہ حالیہ تاریخ کا آخری مارشل لاء بھی اکتوبر میں نافذ ہوا۔ کارگل و دیگر ایشوز پر جنرل پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999 کو مارشل لاء لگا کر اقتدار پر قبضہ کر لیا جبکہ دوسری بار وزیر اعظم بننے والے میاں نواز شریف کوبرطرف کر کے منتخب قیادت کو جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ملکی تاریخ کا ہولناک زلزلہ 8 اکتوبر 2005 کو آیا۔جس کے نتیجہ میں شمالی علاقہ جات مانسہرہ،بٹل بٹگڑام اور بالا کوٹ میں تباہی آئی اور ہزاروں شہر ی جاں بحق و بے گھر ہوگئے۔ لڑکیوں کی تعلیم کیلئے سر گرم سوات کی طالبہ ملالہ یوسفزئی پر حملہ 9 اکتوبر 2012 کو ہوا۔ شدت پسندوں کے حملے میں ملالہ اور اسکی ساتھی دو طالبات کائنات و شازیہ بھی زخمی ہو گئیں۔اسمبلیاں توڑنے میں شہرت حاصل کرنے والے دو سابق صدور کی وفات بھی اسی ماہ ہوئی۔غلام اسحاق خان27 اکتوبر 2006کو پشاور میں وفات پاگئے جبکہ بینظیر بھٹو حکومت ختم کرنے والے سردار فاروق احمد لغاری نے اکتوبر 2010میں وفات پائی۔سابق وزیراعظم عمران خان کی پیدائش 5 اکتوبر 1952کو لاہور میں ہوئی۔اس اکتوبر میں انکی 74 ویں سالگرہ ہے۔اسی طرح بانی تحریک انصاف کا یادگار جلسہ بھی مینار پاکستان پر 2011 کے اکتوبر میں ہی منعقد ہوا۔تجزیہ نگاروں کے مطابق اسی جلسے نے عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ کیا۔بانی PTI نے ریحام خان کو طلاق اکتوبر 2015 میں دیکر 10 ماہ کی ازدواجی زندگی ختم کردی۔جے یو آئی کے رہنما مولانا مفتی محمود نے 14اکتوبر 1980کو وفات پائی۔طویل جلا وطنی کے بعد واپسی پر محترمہ بے نظیر بھٹو کے جلوس پر 18 اکتوبر 2007 کو حملہ ہوا۔سانحہ کارساز کراچی میں بینظیر بھٹو کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔اس حادثہ میں کئی PPP کارکن جانبحق و زخمی ہوگئے۔ اہلسنت والجماعت کے ممبر قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کو 6 اکتوبر 2004 کو اسلام آباد میں ٹول پلازہ کے قریب قتل کر دیا گیا۔اکتوبر 2021 میں رہنما تحریک لبیک علامہ سعد رضوی کو رہا نہ کرنے پر تحریک کے کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا۔ ہنگامہ آرائی میں تین پولیس اہلکار جان بحق جبکہ درجنوں شہری زخمی ہوگئے اور پنجاب میں رینجرز طلب کرلی گئی۔ قائدِ ملت و پہلے پاکستانی وزیر اعظم نوابزدہ لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951کو پنڈی کے ایک جلسے میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ ملک میں تین عام انتخابات 1990،1993, اور 2002 کا انعقاد بھی ماہِ اکتوبر میں ہوا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      محکمہ اوقاف لاہور میں نوکریاں دلانے کے نام پر شہریوں سے رقوم بٹورنے کا معاملہ سامنے آگیا

      موٹر سائیکلوں گاڑیوں کی چوری وارداتیں میں بے تحاشہ اضافہ پولیس خاموش تماشائی

      تیمور احمد کا ترکیہ ‘اسکودر ڈسٹرکٹ بلدیہ کا دورہ، میئر دندار ضیا سے ملاقات

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.