روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی یوکرین تنازع ختم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے پاس باہمی طور پر قابلِ قبول حل تلاش کرنے کیلئے ’’بہت اچھے خیالات‘‘ ہیں۔ ماسکو میں والڈائی ڈسکشن کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ مودی روس اور بھارت کے قریبی تعلقات کے باوجود ہر ملاقات میں یوکرین تنازع کے خاتمے کا معاملہ اٹھاتے ہیں اور مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ روسی صدر کے مطابق مودی کا مؤقف غیر جانب دار ہے، تاہم وہ تنازع کے جلد اور پُرامن خاتمے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ پیوٹن نے مودی کی جانب سے تنازع کا پُرامن حل تلاش کرنے کی خواہش پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مودی اور پیوٹن نے گزشتہ ماہ نئی دہلی میں ملاقات کے دوران یوکرین سمیت عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت کی تھی۔ مودی مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کی حمایت کرتے رہے ہیں۔
یوکرین جنگ کا پُرامن حل، پیوٹن نے مودی کے ’اچھے خیالات‘ کو سراہ دیا

