جہانیاں(این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کرام کا عالمی دن ” ورلڈ ٹیچرز ڈے ”
5اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں اساتذہ کرام کی عظمت کے اعتراف میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ورلڈ ٹیچرز ڈے ہر سال 5اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں100 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے بعض ممالک میں اس دن کی اہمیت کے پیش نظر تعطیل بھی کی جاتی ہے دنیا بھر میں اساتذہ تنظیمیں یہ دن اہتمام سے مناتی ہیں،جہانیاں میں بھی یوم اساتذہ کے حوالے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی شعبوں میںمتحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروںکی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے۔
